• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

زمبابوے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، شعیب، سرفراز آؤٹ

شائع October 19, 2020
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 30 اکتوبر سے ہونے والی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد عامر اور عثمان شنواری کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا کیونکہ ان کی جگہ ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز اس دوران فرسٹ کلاس کے میچز کھیلیں گے اور نیوزی لینڈ کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔

لاہور میں شیڈول 3 ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نواجوان کھلاڑیوں کو متواتر مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے شعیب ملک اور سرفراز احمد کی جگہ نواجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کے کیریئر ختم ہوگئے'۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے پہلے 12 ماہ قبل سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کھیلی تھی۔

زمبابوے سے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے جس میں میزبان بھارت کے علاوہ 7 اعلیٰ رینک کی ٹیمز کوالیفائی کریں گی۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں تبدیلیوں کا مقصد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ ایونٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

ممکنہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ 19 اکتوبر کو کیے جائیں گے اور اسی دوران 5 روزہ آئسولیشن کے دوران کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گے اور بعد ازاں اسکواڈ 26 اکتوبر کو راولپنڈی روانہ ہوگا۔

اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) شاداب خان (نائب کپتان)

بلے باز:

عبداللہ شفیق، عابد علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث سہیل، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ۔

وکٹ کیپرز:

محمد رضوان اور روحیل نذیر

اسپنرز:

عماد وسیم، عثمان قادر اور ظفر گوہر

فاسٹ باؤلرز:

فہیم اشرف، حارث رؤوف، محمد حسنین، موسیٰ خان، شاہین شاہ اور وہاب ریاض

سیریز کا شیڈول

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز راولپنڈی میں ہوں گے جن میں سے پہلا 30 اکتوبر، دوسرا یکم نومبر اور تیسرا 3 نومبر کو ہوگا۔

اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں پہلا 7 نومبر، دوسرا 8 نومبر اور تیسرا 10 نومبر کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024