• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آئی فون 12 ڈوئل سم موڈ پر 5 جی سپورٹ فراہم کرنے سے قاصر

شائع October 20, 2020
آئی فون 12 — رائٹرز فوٹو
آئی فون 12 — رائٹرز فوٹو

ایپل نے گزشتہ ہفتے اپنے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز متعارف کرائے تھے، جن میں پہلی بار 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔

مگر اب ایک لیک میں انکشاف ہوا ہے کہ 5 جی سپورٹ اسی صورت میں صارفین کو دستیاب ہوگی، اگر وہ سنگل سم استعمال کریں گے۔

اگر آئی فون 12 (اس سیریز کے کسی بھی فون) میں ڈوئل سم کو استعمال کیا گیا تو 5 جی انٹرنیٹ کنکٹویٹی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

خیاال رہے کہ آئی فونز میں ریگولر سم کے ساتھ دوسری سم کے لیے ای سم کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاہم ان دونوں کے استعمال پر 4 جی ایل ٹی ای اسپیڈ تو حاصل ہوگی مگر 5 جی کی سہولت سے محرومی کا سامنا ہوگا۔

اگر 5 جی کی زبردست اسپیڈ کے خواہشمند ہیں تو ڈوئل کی بجائے سنگل سم پر ہی گزارہ کرنا ہوگا، کیونکہ ڈوئل سم کنکٹویٹی پر نئے آئی فونز خودکار طور پر 4 جی اسپیڈ پر منتقل ہوجائے گا۔

لیک میں ایپل کا ایک سیلز ویب پیج جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہے 'جب ڈوئل سم موڈ میں 2 لائنز استعمال ہوں گی تو 5 جی ڈیٹا کسی لائن کو سپورٹ نہیں کرے گا اور 4 جی ایل ٹی ای پر منتقل ہوجائے گا، اگر صارف صرف ای سم استعمال کرے گا اور موبائل کمپنی 5 جی سپورٹ فراہم کرے گی تو پھر اسے 5 جی تک رسائی حاصل ہوگی'۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

مختلف رپورٹس کے مطابق ایپل کی جانب سے اس مسئلے کے حوالے سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ رواں سال کے آخر تک ریلیز کی جاسکتی ہے تاہم اس سے یہ مسئلہ حل ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024