• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

علی ظفر’ نمل نالج سٹی’ کے سفیر مقرر

شائع October 26, 2020
وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں میانوالی میں نمل نالج سٹی فیز ون کا سنگ بنیاد رکھا تھا— فوٹو: علی ظفر ٹوئٹر
وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں میانوالی میں نمل نالج سٹی فیز ون کا سنگ بنیاد رکھا تھا— فوٹو: علی ظفر ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کو ملک کے پہلے نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں گلوکار علی ظفر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے نالج سٹی ’نمل نالج سٹی‘ کا ایمبیسڈر مقرر کیا جانا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں علم کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

علاوہ ازیں گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اس حوالے سے مختلف پوسٹس کیں اور نالج سٹی کا سفیر مقرر ہونے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر علی ظفر کا خوشی کا اظہار

ایک انسٹا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفر اللہ کا بیٹا ہونے کے باعث میرے لیے یہ اعزاز انتہائی اطمینان بخش اور پرجوش ہے جنہوں نے بطور ماہر تعلیم اپنی زندگی کو حصول علم اور اسے پھیلانے کے لیے وقف کیا اور ہمیں بھی اسی راہ پر چلنے پر زوردیا۔

علی ظفر نے کہا کہ اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں بطور ایمبیسڈر اپنی نوعیت کے پہلے نالج سٹی ’نمل’ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کروں۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ بنجر زمین میں بنایا ہوا ایک ایسا شہر جس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کیا جانا علی ظفر کے لیے رواں برس کا دوسرا بڑا اعزاز ہے، اس سے قبل اگست میں صدر مملکت کی جانب سے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا جن میں علی ظفر کا نام بھی شامل تھا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل 24 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں نمل نالج سٹی فیز ون کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سستے اور معیاری اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اچھی تعلیم ہی تحمل مزاج اور ترقی پسند معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا اس نالج سٹی کا وژن دور دراز علاقوں کی پسماندہ آبادی کے لیے وزیراعظم نے پیش کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی تھی کہ نالج سٹی کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد پسماندہ علاقوں کے 10 ہزار سے زائد طلبہ اس مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کے کورونا وائرس پر بنائے گانے سے شائقین ناراض

وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست اور گرین اسٹرکچر کا جدید نمونہ ہوگا۔

سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے لاکھوں روپے کے عطیات دینے والے افراد کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس نالج سٹی کو بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارے میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس کے کیپشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے نالج سٹی کا تصور میں نے 2005 میں کیا تھا اور آج اس کا پہلا قدم حقیقت بن گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024