• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

قومی کرکٹ ٹیم اپریل 2021 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

شائع October 27, 2020
دورے میں 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے—فائل/فوٹو:اے ایف پی
دورے میں 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے—فائل/فوٹو:اے ایف پی

پاکستانی کرکٹ ٹیم اپریل 2021 میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپریل 2021 میں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘یہ سیریز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپرلیگ کا حصہ ہو گی’۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے رواں سال دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان

پی سی بی کا کہنا تھا کہ شیڈول کے مطابق یہ سیریز ستمبر اور اکتوبر 2020 میں منعقد ہونا تھی لیکن جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے شدید خدشات کے باعث مؤخر کردی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان اب فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) پر عمل کرنے پر متفق ہوچکا ہے جس کے بعد زمبابوے کا دورہ ہوگا جس میں 2 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے’۔

پی سی بی نے بتایا کہ ‘دونوں سیریز کے تفصیلی شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا’۔

خیال رہے کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کرکٹ کے مقابلے متاثر ہوئے تھے تاہم جولائی میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کا دورہ کیا جس کے بعد پاکستان کی ٹیم بھی انگلینڈ گئی اور ایک مرتبہ پھر کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔

زمبابوے کی ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے جس کے بعد پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے دورے میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

قومی ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ جائے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان 18 دسمبر سے 7 جنوری کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز سے قبل کورونا وائرس کے پروٹوکولز کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم نومبر کے آخری ہفتے میں نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد دو ہفتوں کے قرنطینہ میں رہے گی۔

دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت ٹی ٹوئنٹی میچز آکلینڈ، ہیملٹن اور نیپیئر میں 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 26 دسمبر کو پہلا ٹیسٹ ماؤنگنوئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024