• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am

پاکستان کی ’مہنگی ترین‘ شادی پر ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کو ایف بی آر کا نوٹس

شائع November 11, 2020 اپ ڈیٹ November 12, 2020
شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک جاری رہیں—
فوٹو: انسٹاگرام
شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک جاری رہیں— فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں پاکستان کی ’مہنگی ترین‘ شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر سے شادی کی تقریبات میں کیے جانے والے اخراجات کی وضاحت طلب کرلی۔

گوجرانوالہ کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر شیخ محمد اقبال کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے بیٹی کی شادی کی تقریبات میں کیے گئے بھاری اخراجات کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک جاری رہی تھیں جس میں روزا بلانکا کلب لاہور نے کیٹرنگ، کے ایس سی کانسیپٹ نے ایونٹ پلاننگ، عرفان احسن نے فوٹوگرافی کی خدمات سرانجام دی تھیں۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

اس کے ساتھ ہی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس سے تقریب میں شریک افراد کو محظوظ کیا تھا۔

ایف بی آر کے نوٹس میں کہا گیا کہ مذکورہ افراد سے خدمات وصول کرتے ہوئے اس میں ود ہولڈنگ سے متعلق حقائق جاننے کے لیے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میں ایف بی آر کی جانب سے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کی بیٹی اور جلال سنز کے بیٹے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جسے پاکستان کی سب سے بڑی اور مہنگی شادی بھی قرار دیا جارہا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز پر نظر ڈالی جائی تو ایسی شادیاں عموماً فلموں میں ہی دکھائی دیتی ہیں لیکن پاکستان میں ہونے والی اس شادی نے جہاں صارفین کو حیرت میں مبتلا کیا وہیں اب ماسٹر ٹائلز کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر زیرِ گردش رپورٹس کے مطابق ماسٹر ٹائلز اور جلال سنز دونوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مہندی کی تقریب میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی جبکہ راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور ابرار الحق نے بھی تقریبات میں شرکت کی تھی۔

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں دیگر کئی مشہور شخصیات بھی شریک تھیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق ان تقریبات میں 2 ارب روپے تک کے اخراجات آئے تھے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

ولیمے کی تقریب میں ترک جمناسٹس نے اپنے کرتب بھی دکھائے تھے جنہیں خاص طور پر اس شادی کے لیے ہی بلایا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی شادی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی پر مدعو ایک مہمان نے بتایا کہ یہ شادی ملک کے 2 بڑے بزنس گروپس کے بچوں کی تھی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹ میں کہا گیا کہ ’کھانے میں درجنوں ڈشز اور طرح طرح کے میٹھے پکوان تھے‘ اور دلہا دلہن کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مہمان کے مطابق تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان کو بھی بلایا گیا تھا جو کسی تقریب میں پرفارم کرنے کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب راحت فتح علی نے پرفارم کیا تو مہمانوں نے ان پر نوٹوں کی بارش کی تھی اور راحت فتح علی خان پر نچھاور کیے جانے والا کوئی بھی نوٹ ہزار یا 5 ہزار سے کم کا نہیں تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ان کے ہاں ایسی شادی ہوئی ہو، انہوں نے کہا کہ ’میں نے ان کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی تھی اور اس میں بھی بہت پیسہ لگایا گیا تھا۔‘

مہمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سوشل میڈیا اور بڑے بڑے جریدوں میں شادی کی تشہیر کے لیے خصوصی طور پر ایسی شخصیات کو بھی دعوت دی گئی تھی کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

تبصرے (2) بند ہیں

chacha Nov 12, 2020 02:44am
Looks quite ordinary to me
sameer Nov 12, 2020 07:38pm
an estimate spend of 2 billion is ordinary for ya!! having said that its a total waste of money

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024