• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پانی کے اندر 6 دن گزارنے کا عالمی ریکارڈ مصری غوطہ خور کے نام

شائع November 15, 2020
— فوٹو بشکریہ egyptindependent
— فوٹو بشکریہ egyptindependent

مصر سے تعلق رکھنے والے ایک اسکوبا ڈائیور نے پانی کے اندر 6 دن گزار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

صدام الکلیانی نے بحیرہ احمر کے پانیوں میں 145 گھنٹے 30 منٹ تک گزار کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2016 میں ترکی سے تعلق رکھنے والے غوطہ خور Cem Karabay نے قائم کیا تھا اور زیرآب 142 گھنٹے 47 منٹ تک رہے۔

صدام الکلیانی نے دہب نامی قصبے کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں لگ بھگ 6 دن گزارے اور 2017 میں پانی اندر 121 گھنٹے کا اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کے ساتھ ترک غوطہ خور کا عالمی ریکارڈ بھی توڑا۔

صدام الکلیانی نے پانی کے اندر 150 گھنٹے تک گزارنا اہتے تھے مگر صحت کے خدشات کے حوالے سے انہیں 145 گھنٹے 30 منٹ بعد باہر آنے کا کہا گیا۔

صدام الکلیانی حال ہی میں دنیا بھر میں میڈیا کی توجہ کا مرکز اس وقت بنے تھے جب ستمبر میں انہوں نے زیرآب منگنی کی تھی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اتنے وقت تک زیرآب رہنے کی ویڈیو اور دیگر دستاویزات کو اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو جمع کراکے اس عالمی ریکارڈ کو باضابطہ حیثیت دی جائے گی۔

اس ریکارڈ کے لیے صدام الکلیانی نے 5 سال تک تربیت حاصل کی تھی۔

اس ریکارڈ کے ٹوٹنے کے موقع پر وہاں سیکڑوں افراد جمع تھے کیونکہ صدام الکلیانی نے اپنے ملک سے باہر اس چیلنج کو پورا کرنے سے انکار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024