• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سام سنگ کے گلیکسی اے سیریز کے 2 'سستے' فون متعارف

شائع November 25, 2020

سام سنگ نے اپنے 2 انٹری لیول اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

گلیکسی اے سیریز کے ان فونز کے بارے میں لیکس گزشتہ کئی ہفتوں سے سامنے آرہی تھیں۔

سام سنگ کی جانب سے یہ فونز 2021 کے لیے گلیکسی اے سیریز کے اولین ماڈلز کے طور پر پیش کیے گئے ہیں۔

ان میں گلیکسی اے 12 اور گلیکسی ے 02 ایس شامل ہیں۔

گلیکسی اے 12

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی اے 12 رواں سال مارچ میں پیش کیے جانے والے گلیکسی اے 11 کی جگہ لے گا جس میں بیٹری اور کیمرا سیٹ اپ کو بہتر بنایا گیا ہے۔

گلیکسی اے 11 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری تھی مگر نئے فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

گلیکسی اے 11 میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ تھا جو 13 میگا پکسل، 5 میگا پکسل اور 2 میگاپکسل سنسرز پر مشتمل تھا، اس کے مقابلے میں اے 12 میں 4 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

گلیکسی اے 12 میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس انفٹی وی ڈسپلے دیا گیا جس کے نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہے۔

فون کے اندر اوکٹاکور پراسیسر دیا گیا ہے تاہم اس کا نام نہیں بتایا گیا مگر امکان ہے کہ ہیلیو پی 35 ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ 3، 4 اور 6 ی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 32، 64 اور 128 جی بی اسٹوری موود ہے س کو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک بڑھایا اسکتا ہے۔

یہ فون جنوری 2021 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 179 یورو (لگ بھگ 34 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 199 یورو (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے 02 ایس

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی اے 01 سام سنگ کا سب سے سستا فون ہے جو گزشتہ سال دسمبر میں پیش کیا گیا تھا اور اب اس کا اپ ڈیٹ ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔

گلیکسی اے 02 ایس میں 6.5 انچ ایچ ڈی پلس انفٹنی وی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے جو کہ ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 450 ہوگا۔

اس اسمارٹ فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں ن میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر موجود ہے، جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، جبکہ گلیکسی اے 01 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

یہ فون فروری 2021 میں صارفین کو 150 یورو (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024