• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وینا ملک کے سابق شوہر کا ہرجانے کا نوٹس نہ ملنے کا دعویٰ

شائع November 26, 2020
2017 میں  طلاق ہونے کے بعد سے وینا ملک اور اسد خٹک کی جانب سے  ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے—  فائل فوٹو : فیس بک
2017 میں طلاق ہونے کے بعد سے وینا ملک اور اسد خٹک کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے— فائل فوٹو : فیس بک

اداکارہ ماڈل وینا ملک کی جانب سے 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کے بعد ان کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔

2 روز قبل وینا ملک کی جانب سے کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

اداکارہ وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ کے وساطت سے اسد خٹک کو نوٹس ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسد بشیر میڈیا پر غلط بیانی کرکے، کسی ثبوت اور قانونی جواز کے بغیر وینا ملک کو بدنام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وینا ملک کا بھی سابق شوہر کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی اور وہ 90 روز میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر آکر معافی مانگیں۔

اب اسد خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وینا ملک اس بار مہربانی کرکے میرے اصل ایڈریس پر ہی نوٹس بھیجیں، دھوکا دہی، جھوٹ فریب آپ کا پرانا پیشہ ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میری ماں بہنوں کو قتل کی دھمکی اور میرے امریکی بچوں کو پاکستانی سفارتخانہ دبئی کی مدد سے غیرقانونی طریقے سے اغوا پر ریاست پاکستان کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے؟

ایک اور ٹوئٹ میں اسد خٹک نے کہا کہ زاہدہ بی بی عرف وینا ملک دن رات میرے سماجی اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، میری سچائی کوئی روک نہیں سکتا۔میرے ساتھ اللّه ہے۔

خیال رہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں اور وینا ملک نے 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔

دونوں میں طلاق ہونے کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور بچوں کی حوالگی کے تنازع سے قبل بھی وہ ایک دوسرے پر مختلف نوعیت کے الزامات لگا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق شوہر کا وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

بچوں کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حال ہی میں اسد خٹک نے وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

اسد خٹک کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس بھجوائے جانے پر وینا ملک نے ٹوئٹ کے ذریعے عدالتی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بچوں کی حوالگی ان کے پاس ہے اور انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

بعدازاں اسد خٹک کی جانب سے 12 نومبر کو سابق اہلیہ کی ایک مبینہ آڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں وینا ملک نے انہیں مبینہ طور پر گالیاں دینے سمیت دھمکیاں بھی دی تھیں۔

اسد خٹک کی جانب سے شیئر کی گئی آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک کو سابق شوہر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: وینا ملک کی سابق شوہر کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی مبینہ آڈیو وائرل

ساتھ ہی وینا ملک کو سابق شوہر کو گالیاں بھی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے تاہم اس بات کی آزادانہ تحقیق نہیں ہوسکی تھی کہ مذکورہ آڈیو وینا ملک کی ہی ہے یا وہ ایڈٹ شدہ آڈیو ہے۔

—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

مذکورہ آڈیو کے بعد وینا ملک کے شوہر نے 20 نومبر کو جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سابق اہلیہ انہیں لاپتا کروانے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔

اسد بشیر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں وینا ملک نے اغوا کروانے سمیت ان کی بہنوں کو اٹھوانےکی دھمکیاں دی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024