• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع November 29, 2020

دنیا کے سرد ترین مقام کی لوگوں کی زندگی کیسی ہے؟



شمالی نصف کرہ اس وقت سردی کی لپیٹ میں ہے اور ٹھنڈک کے ساتھ دن کی روشنی کم ہوتی جارہی ہے، مگر کبھی آپ نے سوچا کہ دنیا کے سرد ترین مقام پر لوگ کیسے زندگی گزارتے ہیں؟

دنیا کا سرد ترین مقام جہاں جنوری میں اوسط درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور آنکھوں کی پلکوں میں چار دیواری سے باہر نکلتے ہی برف جم جاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

یہاں گھروں پر پائپ نہیں لگائے جاتے کیونکہ پانی جمنے سے ان کے پھٹنے کا ڈر ہوتا ہے، گاڑیاں ہمیشہ چلتی رہتی ہیں تاکہ پیٹرول جم نہ جائے۔

فوٹو بشکریہ anastasiagav انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ anastasiagav انسٹاگرام پیج

یہ ہے روس کی ریاست سائبریا میں واقع اویمیاکون، جہاں 2018 کے آغاز میں درجہ حرارت سے آگاہ کرنے والا الیکٹرونک تھرمامیٹر منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ پر پھٹ گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

یہ وہ گاؤں ہے جہاں منفی 52 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی اسکول کھلے رہتے ہیں۔

1920 اور 30 کی دہائی میں یہاں آبادی نہیں تھی بلکہ خانہ بدوش یہاں موسم بہار میں روکتے تھے، پھر سوویت حکومت نے اسے مستقل آبادی میں تبدیل کردیا۔

فوٹو بشکریہ sivtsevsema958 انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ sivtsevsema958 انسٹاگرام پیج

1933 میں یہاں منفی 67.7 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو شمالی نصف کرے میں سب سے کم درجہ حرارت تسلیم کیا جاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز
فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز

اگرچہ یہاں ٹھنڈ سے پلکیں منجمد ہوجاتی ہیں مگر روزمرہ کی زندگی رکتی نہیں۔

فوٹو بشکریہ mrsirinapetrova انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ mrsirinapetrova انسٹاگرام پیج

فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز
فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز

یہاں اوسط درجہ حرارت بھی عام طور پر منفی 40 کے ارگرد رہتا ہے، اتنی سردی کو سوچتے ہوئے یہاں انسانی بستی کا خیال ناقابل یقین لگتا ہے مگر وہاں اب بھی لوگ بستے ہیں۔

فوٹو بشکریہ alfi__ya انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ alfi__ya انسٹاگرام پیج

ماسکو سے 7 ہزار کلومیٹر دور واقع دنیا کا سرد ترین مقام سمجھے جانے والے اس گاﺅں میں 500 لوگ مقیم ہیں ۔

فوٹو بشکریہ sivtsevsema958 انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ sivtsevsema958 انسٹاگرام پیج

یہاں کے رہنے والوں کے پاس مویشی اور ماہی گیری آمدنی کے بڑے ذرائع ہیں۔

فارمز میں گائے تو موجود ہیں مگر وہ جون سے اکتوبر تک ہی دودھ دیتی ہیں جبکہ رینڈئیر (قطبی ہرن) ہی واحد جاندار ہے جو یہاں پالے جاتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

یہاں پر گھر ایسے تعمیر کیے گئے ہیں جو سردی کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ لوگوں کا زیادہ وقت گھر کے اندر ہی گزرتا ہے۔

جہاں تک مچھلیوں کی بات ہے تو وہ پانی سے باہر نکلتے ہی 20 سیکنڈ میں مجنمد ہوجاتی ہیں اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے ریفریجریٹر کی ضرورت نہیں کیونکہ ہوا کا درجہ حرارت اتنا ہوتا ہے جو مچھلی خراب نہیں ہونے دیتا۔

فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز
فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز

مگر اس کام کا حصہ بننے والوں کو خود کو ہر ممکن حد تک گرم رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، ایک صحافی کے مطابق وہاں تجارتی سرگرمیوں کو فلماتے ہوئے میرے ہاتھ منجمد ہوگئے اور شدید تکلیف ہونے لگی، مگر مچھلیاں فروخت کرنے والے وہاں سارا دن کھڑے رہتے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ وہ خود کو گرم کیسے رکھتے ہیں۔

فوٹوگرافر اس شدید ٹھنڈ کو تخلیقی انداز سے استععمال کرتے ہیں، جیسے نیچے تصویر کو منفی 41 سینٹی گریڈ میں کھینچا گیا اور فوٹوشاپ کا استعمال بھی نہیں ہوا۔

فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز
فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز

یہاں کے شدید سرد موسم کی وجہ سمندر سے بہت زیادہ دوری ہے جبکہ یہاں سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہونے کا موقع لوگوں کو سال کے بیشتر حصوں میں محض چند گھنٹے کے لیے ہی ملتا ہے۔

فوٹو بشکریہ chychakhup انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ chychakhup انسٹاگرام پیج

تاہم گرمیوں میں کبھی کبھار درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

مگر سب سے دلچسپ چیز اس گاﺅں کا نام ہے جہاں سردی سے سب کچھ جم جاتا ہے مگر اویمیاکون کا مطلب ہے ایسا پانی جو کبھی جمتا نہیں۔

فوٹو بشکریہ sivtsevsema958 انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ sivtsevsema958 انسٹاگرام پیج

مگر کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ درحقیقت نام کا تلفظ درست نہیں بلکہ یہ heyum ہے جس کا مطلب منجمد جھیل ہوتا ہے۔

یہ سطح سمندر سے 750 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز
فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز

لوگوں نے اس جگہ کو ناردرن پول آف کولڈ کی عرفیت دی ہے۔

اس سردی نے اس پورے گاؤں کو ونٹر ونڈرلینڈ میں تبدیل کردیا ہے۔

فوٹو فوٹو بشکریہ ion_ionsky انسٹاگرام پیج
فوٹو فوٹو بشکریہ ion_ionsky انسٹاگرام پیج

یہاں دسمبر میں سورج کی روشنی صرف 3 گھنٹے تک رہتی ہے جبکہ جون میں یہ دورانیہ 21 گھنٹے تک ہوتا ہے۔

مگر ان سب مشکلات کے باوجود سردیوں میں کافی سیاح اس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں اور پلکوں کے جمنے کی پروا نہیں کرتے۔

فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز
فوٹو بشکریہ سائبرین ٹائمز

تبصرے (4) بند ہیں

Polaris Nov 30, 2020 03:21am
The people are climatizatized to live in cold weather. Eskimos live in igloo also known as a snow house or snow hut,
KB Nov 30, 2020 09:40am
Good...article should have more information about the place
Azaan Nov 30, 2020 09:50am
Amazing pictures!!
Hassan Nov 30, 2020 12:09pm
Beautiful...