• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سام سنگ کے ایس سیریز کے نئے فلیگ شپ فونز کیسے ہوں گے؟

شائع December 5, 2020
ایس 21 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ آن لیکس
ایس 21 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ آن لیکس

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس سیریز کے فونز آئندہ ماہ متعارف کرائے جارہے ہیں۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز پہلی بار جنوری میں پیش کیے جائیں گے، جن کے بارے میں لیکس مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

لیکس کے مطابق گلیکسی ایس 21 میں نیا ڈیزائن، پہلے سے بہتر کیمرا فیچرز بشمول 10 ایکس آپٹیکل زوم کا اضافہ ہوگا۔

ان فونز کے حوالے سے اب تک جو لیکس سامنے آچکی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

گلیکسی ایس 21 سیریز کے 3 فونز متعارف ہوں گے

یہ حیران کن نہیں کہ سام سنگ کی جانب سے اس سال بھی ایس سیریز کے 3 مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔

ایس 21 میں 6.1 انچ، ایس 21 پلس میں 6.7 انچ اور ایس 21 الٹرا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔

اینڈرائیڈ پولیس ایک لیک میں ان فونز کے لگ بھگ تمام فیچر بتائے گئے تھے، جن کے مطابق تمام فونز میں 120 ہرٹز سپورٹ دی جائے گی جبکہ ایس 21 الٹرا میں ڈبلیو کیو ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہوگا جس میں اب تک کا سب سے زیادہ ریزولوشن موجود ہوگا۔

تینوں فونز میں نیا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا جائے گا، جس میں 5 جی پرفارمنس پہلے سے زیادہ تیز اور بیٹری لائف کو بہتر بنایا گیا ہے۔

تینوں میں بنیادی فرق ان کے بیک پر کیمرا موڈیول ڈیزائن، کلر آپشنز اور بیٹری کی گنجائش کا ہوگا۔

ایس 21 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی، ایس 21 پلس میں 4800 ایم اے ایچ اور ایس 21 الٹرا میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہوسکتی ہے۔

لیکس کے مطابق ایس 21 اور ایس 21 پلسس میں پلاسٹک فنش جبکہ ایس 21 الٹرا میں میٹل فنش ہوگی۔

کیمرا ڈیزائن

ان فونز کے لیک رینڈرز سے عندیہ ملتا ہے کہ ایس 20 فونز کے مقابلے میں ڈیزائن کے اعتبار سے یہ نئی ڈیوائسز کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوں گی مگر کیمرا موڈیول کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تینوں فونز میں فنگرپرنٹ سنسر ڈپسلے کے اندر نصب ہوگا جبکہ پنچ ہول سیلفی کیمرا دیا جائے گا، جبکہ ایس 21 اور ایس 21 پلس میں فلیٹ اسکرین ہوگی، مگر ایس 21 الٹرا میں ایج اسکرین دی جائے گی۔

ایس 21 اور پلس ماڈل میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جن کو اوپری بائیں کونے میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے ہوں گے، ایل ای ڈی فلیش کو کیمروں کے دائیں جانب شفٹ کیا گیا ہے۔

ایس 21 الٹرا کچھ مختلف ہوگا جس میں کیمرا موڈیول زیادہ بڑا ہوگا، جس میں 4 کیمرے موجود ہوں گے، یعنی 12 میگا پکسل وائیڈ اور الٹرا وائیڈ کیمرا ، 10، 10 میگا پکسل کے 2 ٹیلی فوٹو کیمرےجو بالترتیب 3 ایکس اور 10 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس ہوں گے۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا، بالکل ایس 20 الٹرا اور نوٹ 20 الٹرا کی طرح۔

ایس 21 وائلٹ، پنک، گرے اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا، ایس 21 پلس میں سلور، بلیک اور وائلٹ جبکہ ایس 21 الٹرا میں بلیک اور سلور رنگ دستیاب ہوسکتے ہیں۔

ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے کانسیپٹ رینڈرز میں ایس 21 کے مختلف رنگوں کی تصویر کو شیئر کیا۔

فون کے ساتھ کیا کچھ دیا جائے گا؟

ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ بھی ایپل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گلیکسی 21 کے ڈبے سے چارجر اور ہیڈفونز کو نکال سکتی ہے، ایسا ہوگا یا نہیں، یہ فون متعارف ہونے پر ہی معلوم ہوسکے گا۔

ایس 20 سے سستا ہوسکتا ہے

ایسا امکان ہے کہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 21 کی بنیادی قیمت ایس 20 سیریز کے مقابلے میں کم ہوسکتی ہے۔

ایس 21 کی قیمت 899 ڈالرز (ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، ایس 21 پلس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ایس 20 الٹرا کی قیمت 1250 ڈالرز (2 لاکھ پاکستانی روپے) ہوسکتی ہے۔

یعنی ایس 20 سیریز کے فونز کی تعارفی قیمت 100 ڈالرز کم۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ پہلی بار سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے فونز جنوری میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں، تاہم ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024