• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کیا آپ کے آئی فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہورہی ہے؟

شائع December 7, 2020
آئی فون 12 — رائٹرز فائل فوٹو
آئی فون 12 — رائٹرز فائل فوٹو

ایپل کے آئی فونز استعمال کرنے متعدد صارفین کو ایک عجیب مشکل کا سامنا ہے اور وہ ہے ڈیوائسز کی بیٹری جلد ختم ہونا اور چارجنگ کا وقت زیادہ ہونا۔

میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق ایپل ڈویلپرز فورمز اور ایپل سپورٹ فارم میں صارفین کی شکایات سے عندیہ ملتا ہے کہ انہیں اس مسئلے کا سامنا اس وقت ہوا جب ڈیوائسز میں آئی او ایس 14.2 کو اپ گریڈ کیا گیا۔

کچھ صارفین نے یہ بھی شکایت کی کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری ہیلتھ میٹرک میں نمایاں کمی آئی جبکہ دیگر نے بتایا کہ ان کے آئی فونز چارجنگ یا عام استعمال کے دوران بہت زیادہ گرم ہوجاتے ہیں۔

یہ مسئلہ آئی فونز کے مختلف ماڈلز اور آئی پیڈز میں بھی دیکھا گیا ہے۔

کچھ افراد نے بتایا کہ صرف کال یا ٹیکسٹ سے بھی بیٹری لائف بہت تیزی سے کم ہوتی ہے جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ استعمال نہ کرنے پر بھی بیٹری ختم ہونے لگتی ہے۔

ایپل کی جانب سے آئی او ایس 14.2 کو نومبر کے شروع میں جاری کیا گیا تھا، جس میں کچھ اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی گئی تھیں۔

اس کے علاوہ نئے ایموجی اور دیگر معمولی اپ ڈیٹس بھی کی گئی تھیں۔

تاہم اس آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ میں بیٹری کے مسائل کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں کی گئی۔

یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ اس مسئلے کا سامنا کتنے افراد کو ہوا ہے، تاہم اب تک سیکڑوں شکایات ضرور سامنے آچکی ہیں۔

اس وقت لاکھوں آئی فونز آئی او ایس 14.2 پر چل رہے ہیں تاہم کمپنی کی جانب سے فی الحال کوئی بیان یا مسئلے کے لیے اپ ڈیٹ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024