• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 60 اموات، کیسز میں 2 ہزار 963 کا اضافہ

شائع December 9, 2020
پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں مختلف پابندیوں و معاشی سرگرمیوں کے تعطل کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہر مختلف ممالک میں جاری ہے اور پاکستان بھی اس سے محفوظ نہیں رہا ہے۔

پاکستان نے اگرچہ پہلی لہر سے کافی بہتری سے نکلنے میں کامیاب رہا تھا تاہم اب دوسری لہر ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور صورتحال ایک مرتبہ پھر جون کی بدترین حالت کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 26ہزار 142 ہے جس میں سے 3 لاکھ 72 ہزار 271 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 547 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38 ہزار 92 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 963 میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 7.78 فیصد کی مثبت شرح ہے، اس کے علاوہ مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 797 افراد ایسے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 45ہزار 324 ہوگئے۔

ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گئی تھی تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

تاہم کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سخت عملدرآمد نہ ہونے سے دسمبر کے آغاز سے ہی اموات اور کیسز مزید تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

آج 9 دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح رہی۔

سندھ

صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 472 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 684 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 81 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 613 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 804 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 24 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 242 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 428 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 50 ہزار 506 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید10 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 429 تک جا پہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 540 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور یوں اموات کی تعداد 170 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 359 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار 420 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 4 نئی اموات رپورٹ ہوئیں اور اس طرح یہ تعداد 345 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 37 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 427 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید کوئی فرد زندگی کی بازی نہیں ہارا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 182 پر برقرار رہی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 761 ہوگئی۔

اس کے علاوہ وہاں 24 گھنٹوں میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی، جس کے بعد گلگت بلتستان میں اموات کی مجموعی تعداد 98 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 797 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 271 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: .426142

صحتیاب: 372271

اموات: 8547

فعال کیسز: 45324

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 684 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک 24 ہزار 804 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 50 ہزار 506 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 540 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 33 ہزار 420 ، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3081

پنجاب: 3242

خیبرپختونخوا: 1429

بلوچستان: 170

اسلام آباد: 345

آزاد کشمیر: 182

گلگت بلتستان:98

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024