• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اوپو رینو 5 سیریز کے 2 فونز متعارف

شائع December 12, 2020
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے رینو سیریز کے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں جو دیکھنے میں لگ بھگ ایک جیسے ہیں۔

رینو 5 سیریز کے 2 فونز پیش کیے گئے ہیں رینو 5 فائیو جی اور رینو 5 پرو 5 جی۔

ان دونوں فونز کو سب سے پہلے چین میں پیش کیا گیا جن میں نمایاں فرق پراسیسر اور ڈسپلے کا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

رینو 5 میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

اس فون میں 6.43 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح 4350 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ سپر فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔

فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونو پورٹریٹ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اوپو رینو 5 پرو میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 1000 پلس پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6.55 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

اس میں بھی 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ بیٹری بھی 4350 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جو اوپو رینو 5 ماڈل جیسا ہی ہے یعنی 64 میگا پکسل مین کیما، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونو پورٹریٹ کیمرے موجود ہیں، فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔

جیسا نام سے ہی ظاہر ہے کہ دونوں فونز مٰں 5 جی سپورٹ موجود ہے تاہم میموری کارڈ سلاٹ موجود نہیں۔

یہ فون فی الحال چین میں پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

اوپو رینو 5 کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے کی قیمت 2699 چینی یوآن (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن کی قیمت 2999 یوآن (73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

رینو 5 پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ماڈل 3399 یوآن (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3799 یوآن (لگ بھگ 93 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024