• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

زلفی بخاری 100 پاکستانی پرکشش افراد کی فہرست میں واحد سیاستدان

شائع December 21, 2020
زلفی بخاری کو میگزین کے سرورق کی زینت بھی بنایا گیا—فائل فوٹو: فیس بک
زلفی بخاری کو میگزین کے سرورق کی زینت بھی بنایا گیا—فائل فوٹو: فیس بک

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانی اور برطانوی نژاد کاروباری شخص زلفی بخاری ملک کے 100 پرکشش افراد میں شامل واحد سیاستدان ہیں۔

زلفی بخاری کو ملٹی نیشنل پاکستانی فیشن میگزین ‘ہیلو‘ نے اپنی سالانہ ‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ہیلو میگزین سال کے اختتام پر فیشن، شوبز، ٹی وی، ماڈلنگ، سیاست اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے 100 بہترین افراد کو پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔

فیشن میگزین کی جانب سے سال 2020 کی جاری کردہ ‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں 40 سالہ زلفی بخاری واحد سیاستدان ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام متحرک خواتین سیاستدانوں کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں جگہ بنائی۔

فہرست میں وزیر اعظم کو شامل نہیں کیا گیا—فائل فوٹو: فیس بک
فہرست میں وزیر اعظم کو شامل نہیں کیا گیا—فائل فوٹو: فیس بک

عام طور پر میڈیا میں عمران خان، زرتاج گل اور شیخ رشید جیسے کابینہ ارکان مشہور رہتے ہیں جب کہ اس سال مریم نواز، بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری کے بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چرچے رہے۔

تاہم اس کے باوجود وہ میگزین کی ‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

اس سال میگزین کی فہرست میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق اداکاری سے ہے اور مجموعی طور پر 100 سے 90 کے افراد کا تعلق اداکاری سے ہے۔

اس سال پرکشش افراد کی فہرست میں واحد گلوکار عاطف اسلم بھی شامل ہیں جب کہ برطانوی نژاد پاکستانی میزبان تنویز وسیم المعروف تان فرانس بھی شامل ہیں۔

اس سال کی پرکشش افراد کی فہرست میں ترک اداکار انگین التان دوزیتان اور ایسرا بلگچ بھی شامل ہیں، جنہوں نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

علاوہ ازیں اس سال کی فہرست میں عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید، یمنیٰ زیدی، سجل علی، سونیا حسین، ثروت گیلانی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر اور دیگر اداکار و اداکارائیں شامل ہیں۔

میگزین نے ‘100 پرکشش افراد‘ کے خصوصی شمارے کے سرورق پر زلفی بخاری کو زینت بنایا ہے۔

میگزین کی جانب سے سرورق کی زینت بنائے جانے اور فہرست کا حصہ بنائے جانے پر زلفی بخاری نے میگزین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فیشن میگزین کی جانب سے رواں سال کی جاری کی گئی فہرست میں مہوش حیات، ماہرہ خان، عائشہ عمر، صبا قمر، حریم فاروق، سائرہ یوسف اور حمیمہ ملک جیسی اداکاراؤں کو شامل نہیں کیا گیا۔

عائزہ خان اور یمنیٰ زیدی بھی فہرست میں شامل ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
عائزہ خان اور یمنیٰ زیدی بھی فہرست میں شامل ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024