• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آئی فون 12 کا پہلا حقیقی متبادل متعارف ہونے کیلئے تیار

شائع December 23, 2020
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ہر سال نئے آئی فونز اکثر بہترین اینڈرائیڈ فونز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ ایپل کے اپنے تیار کردہ پراسیسر ہوتے ہیں۔

اس سال پہلی بار ایپل نے 5 جی سپورٹ فراہم کرنے والے آئی فونز متعارف کرائے جس کے لیے اے 14 بائیونک پراسیسر تیار کیا گیا تھا، جس میں 5 این ایم پراسیس موجود تھا۔

فی الحال اینڈرائیڈ میں ایسا پراسیسر موجود نہیں مگر بہت جلد آئی فون 12 کے پہلے حقیقی اینڈرائیڈ مقابل کو متعارف کرایا جارہا ہے جو نئے کوالکوم اسنیپ ڈراگون پراسیسر سے لیس ہوگا۔

یہ نیا پراسیسر بھی اے 14 کی طرح 5 این ایم پراسی کے ساتھ ہے، جبکہ سی پی یو اور جی پی یو کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

اس نئے طاقتور پراسیسر کے ساتھ پہلا فون شیاؤمی کا نیا فلیگ شپ می 11 ہوگا جو آئندہ ہفتے متعارف کرایا جارہا ہے۔

شیاؤمی نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر 28 دسمبر کو ایک میڈیا ایونٹ کا اعلان کیا، جس میں می 11 سیریز کے فونز پیش کیے جائیں گے۔

اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس یہ دنیا کا پہلا فون ہوگا، جو سام سنگ کے گلیکسی ایس 21 سے کچھ ہفتے پہلے پیش کیا جارہا ہے۔

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز 14 جنوری کو متعارف کرائے جارہے ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ شیاؤمی اپنے فلیگ شپ فون دسمبر میں پیش کررہی ہے۔

اس سے قبل می 10 سیریز کو رواں سال فروری کے وسط میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اسنیپ ڈراگون 888 سے ہٹ کر می 11 میں کئی دلچسپ فیچرز موجود ہوں گے۔

یہ فون ممکنہ طور پر 2 ورژن می 11 اور می 11 پرو میں دستیاب ہوگا اور دونوں میں کیو ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

50 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ می 11 میں 4780 ایم اے ای بیٹری دی جائے گی جبکہ بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہوگا۔

می 11 پرو میں 4970 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 108 میگا پکسل مین کیمرا موجود ہوگا جبکہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی اس پرو ماڈل کا حصہ ہوگا۔

قیمتیں اور دستیابی کی تاریخ تو ابھی معلوم نہیں مگر یہ واضح ہے کہ یہ سام سنگ گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز کے مقابلے میں کافی سستا ہوگا۔

ایک لیک کے مطابق می 11 کی قیمت 700 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024