• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اینڈرائیڈ 11 کے ان بہترین فیچرز کو استعمال کرکے دیکھا؟

شائع December 25, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

اینڈرائیڈ کا نیا اور بہترین آپریٹنگ ورژن چند ماہ پہلے متعارف کرایا گیا تھا اور بتدریج زیادہ تر ڈیوائسز میں اس کی آمد ہورہی ہے۔

سام سنگ نے حال ہی گلیکسی ڈیوائسز کے لیے اینڈرائیڈ 11 اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے کمپنی کے فونز میں نئے اور بہترین فیچرز کا اضافہ ہوجائے گا۔

تمام کمپنیوں (مخصوص فونز میں) کی جانب سے آنے والے ہفتوں میں ڈیوائسز میں نیا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کیا جائے گا۔

گوگل کے پکسل 4 اے اور پکسل 5 کو اینڈرائیڈ 11 کے ساتھ ہی متعارف کرایا گیا۔

یہ نیا آپریٹنگ سسٹم پہلے سے بہت زیادہ مختلف ہے اور فون کا استعمال بہت مختلف محسوس ہوتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 کے چند بہترین فیچرز اور ان کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔

کوئیک کنٹرولز

فون کے پاور بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنے پر اینڈرائیڈ 11 والی ڈیوائسز میں نئے کوئیک کنٹرولز کی اسکرین نظر آتی ہے۔

اس اسکرین میں پاور کنٹرول آپشنز اوپر دیئے جاتے ہیں جبکہ وہاں اسمارٹ ہوم ڈیوائز کے کنٹرولز بھی ہوتے ہیں، اگر آُ ان کو استعمال کررہے ہوں تو۔

اس سے ہٹ کر مینیو بٹن پر جاکر اپنی پسند کے کنٹرولز کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔

نئے میسجنگ نوٹیفکیشنز

اینڈرائیڈ 11 میں آپ کو محسوس ہوگا کہ تمام میسجنگ ایپس کے الرٹس کے لیے نوٹیفکیشن ٹرے میں ایک کنورزیشن سیکشن مختص ہوگا۔

اس سے صارف کے لیے ان الرٹس کو تلاش کرنا آسان ہوگا جن کی اسے زیادہ پروا ہوگی، جبکہ صارف ان میں سے اپنے قریبی لوگوں کے الرٹس کو کچھ دیر تک دبا کر Priority کو سلیکٹ کرسکے گا۔

ایسا کرنے سے ان افراد کے نئے پیغامات تھریڈ میں اوپر شو ہوکر ببلز کی شکل اختیار کرلیں گے، جن میں کانٹیکٹ کے الرٹ آءئیکون بنائے جاسکیں گے۔

ببلز میسجنگ

یہ فیچر پہلے سوچا جارہا تھا کہ اینڈرائیڈ 10 کا حصہ ہوگا مگر گوگل نے گزشتہ سال آخری لمحات میں اسے متعارف نہیں کرایا اور اب وہ اینڈرائیڈ 11 میں متعارف کرایا گیا۔

یہ فیچر فیس بک میسنجر کے چیٹ ہیڈز فیچرز جیسا ہے، جسے ایکٹیو کرنے پر ایک چھوٹا ببل اسکرین پر آپ کچھ بھی یا کوئی بھی ایپ استعمال کررہے ہوں، نظر آئے گا۔

اس ببل پر کلک کرنے پر ایک چھوٹی ونڈو اوپن ہوگی، جس میں صارف نئے میسج پڑھ اور بھیج سکے گا، یعنی ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ اس ببل کو اپنی مرضی سے اسکرین پر بھی کہیں کھینچ کر لے جانا ممکن ہوگا، میسنجر ہیڈ چیٹ کی طرح اسکرین کے نیچے لے جاکر ختم کیا جاسکے گا۔

ایپ میں کسی چیٹ پر ببل کو ان ایبل کرنے کے لیے دائیں جانب نیچے کونے میں ایک چھوٹا ببل نوٹیفکیشن کے لیے ہوگا، اس پر کلک کرنے سے اس تھریڈ کے لیے ببلز فیچر فوری طور پر ان ایبل ہوجائے گا۔

ایپ سجیشنز

ابھی اینڈرائیڈ میں ایپ ڈرار میں ایپس کی سجیشنز دی جاتی ہیں جو اس کے خیال میں صارف استعمال کرنا چاہتا ہے، جس کا انحصار دن کے وقت اور دیگر پراسرار عناصر پر ہوتا ہے۔

مگر اینڈرائیڈ 11 ایپ سجیشنز کی قطار ہوم اسکرین پر مین ایپ ڈوک میں دیکھی جاسکے گی۔

ان ایپس کے ارگرد جگمگاتا بارڈر ہوگا اور جب بھی صارف ہوم اسکرین پر فون استعمال کرے گا تو ایپس میں تبدیلی ہوگی، جبکہ کسی بھی ایپ پر کچھ دیر کلک دبائے رکھنے سے اسے ہوم اسکرین میں اپنی سجیشن کے طور پر پن کرسکیں گے۔

اسی طرح ان ایپس کو بلاک کرنا ممکن ہوگا، جن کو صارف سجیشنز میں نہ دیکھنا چاہے۔

یہ فیچر فی الحال پکسل ڈیوائسز کے لیے دیا گیا ہے۔

بہتر میوزک کنٹرولز

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 11 میں نئے میوزک کنٹرولز انٹرفیس دیا جارہا ہے اور اسے کوئیک سیٹنگز پینل پر دیا جارہا ہے، جس کا ذکر اوپر کیا جاچکا ہے۔

جب اس انٹرفیس کو استعمال کیا جائے گا میوزک کے کنٹرول کا ایک نیا آپشن آئے گا۔

بلٹ ان اسکرین ریکارڈر

اسکرین پر موجود چیزوں کے لیے اسکرین شاٹس کا فیچر تو بہت عرصے سے موجود ہے مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب ریکارڈنگ زیادہ بہتر ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر جب آپ اپنی گیمنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا چاہتے ہوں یا دیگر۔

یہ نیا فیچر بھی کوئیک سیٹنگز پینل میں موجود ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024