• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

گوگل کا نئے ڈوڈل کے ساتھ 2021 کا آغاز

شائع January 1, 2021
اسی طرح سرچ انجن گوگل ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرتا ہے — فوٹو: بشکریہ گوگل ڈوڈل
اسی طرح سرچ انجن گوگل ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرتا ہے — فوٹو: بشکریہ گوگل ڈوڈل

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے محدود تقریبات کے ساتھ سال 2020 کو الوداع کہہ کر سال 2021 کا آغاز ہوگیا ہے۔

جس طرح دنیا بھر الگ الگ انداز سے نئے سال کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اسی طرح انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرتا ہے اور اس سال بھی گوگل نے نئے سال کا آغاز اپنے منفرد ڈوڈل سے کیا ہے۔

گوگل نے سال 2021 کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں گوگل کے اردگرد رنگی برنگی لائٹس روشن ہیں اور گھر کی شکل والی کلاک سے ایک چڑیا باہر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل یوم پیدائش پر بانی پاکستان کا ڈوڈل جاری نہ کر سکا

ڈوڈل میں ایک پرندے کو 12 بجتے ہی کلاک سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس برڈ-ہاؤس کلاک پر سال 2021 بھی لکھا ہوا ہے۔

گوگل کے ڈوڈل میں موجود پرندے کو نئے سال کے آغاز کی خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر گوگل نے ڈوڈل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا وقت آگیا ہے۔

گزشتہ روز سال 2020 کے آخری روز گوگل نے ایک ڈوڈل جاری کیا تھا جس میں گوگل کے حروف کے گرد لائٹس روشن تھیں اور ایک پرانے طرز کی برڈ-ہاؤس کلاک 12 بجنے کی منتظر تھی اور رات 12 بجنے کے بعد اس ڈوڈل کو سالِ نو سے تبدیل کیا گیا۔

— فوٹو: بشکریہ گوگل ڈوڈل
— فوٹو: بشکریہ گوگل ڈوڈل

خیال رہے کہ گوگل ہر سال کے آغاز پر منفرد ڈوڈل جاری کرکے سالِ نو کی خوشی مناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے بانو قُدسیہ کو خراج عقیدت

سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔

— فوٹو: بشکریہ گوگل ڈوڈل
— فوٹو: بشکریہ گوگل ڈوڈل

گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل ہی شروع کیا تھا جب کہ گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔

یوٹیوب اور جی میل بھی گوگل کا ہی حصہ ہیں، علاوہ ازیں کئی دیگر انٹرنیٹ منصوبے بھی گوگل کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024