• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شیاؤمی کا 10 ٹی لائٹ اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع January 2, 2021
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون می 10 ٹی لائٹ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

فلیگ شپ 10 ٹی سیریز کا یہ مڈیرنج فون کم قیمت اور بہترین فیچرز سے لیس ہے۔

اس فون میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ یا اڈاپٹو سائنک ڈسپلے کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر اور ایکس 52 5 جی موڈیم دیا گیا ہے حالانکہ پاکستان میں فی الحال 5 جی ٹیکنالوجی موجود نہیں، تاہم اس پر فور جی نیٹ ورک بھی کام کرے گا۔

اسی طرح 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز ہوں گے، مگر فی الحال صرف 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل دستیاب ہوگا، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

10 ٹی لائٹ میں 4280 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں ڈوئل اسپیکرز، اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا ایم آئی یو آئی 12 سے امتزاج اور الیکٹرونک کمپاس قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ٖڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 49 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024