• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ناخن پر 'نصف چاند' کیوں ہوتے ہیں؟

شائع January 4, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے ناخنوں کو دیکھیں تو آپ کے اس کے نچلے حصے میں چاند کی طرح کے نشان نظر آئیں گے۔

طبی زبان میں ناخنوں کی بنیاد پر نظر آنے والے اس نصف چاند کے نشان کو lunula کہا جاتا ہے۔

یہ بنیادی طور پر ناخنوں کے اندر کے ٹشوز کا حصہ ہوتے ہیں جن میں اعصاب، لمف اور شریانیوں ہوتی ہیں، جبکہ وہاں ایسے خلیات بھی بنتے ہیں جو ناخنوں کی سطح کو سخت بناتے ہیں۔

تو یہ سفید نشان لگ بھگ ہر ایک کے ہاتھوں اور پیروں میں ہوتے ہیں، مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں یہ نظر نہیں آتے۔

صحت مند نشان کیسے ہوتے ہیں؟

صحت مند نشانات عموماً سفید رنگ کے ہوتے ہیں جو ناخن کی بنیاد پر بہت چھوٹے حصے پر ہوتے ہیں اور زیادہ تر انگوٹھے میں نمایاں ہوتے ہیں۔

غور کریں تو شہادت کی انگلی میں یہ سفید چاند انگوٹھے سے چھوٹا ہوتا ہے اور ایسے ہی بتدریج اس کا حجم آگے کی انگلیوں میں گھٹتا جاتا ہے اورر ھوٹی انگلی میں بمشکل ہی نظر آتا ہے۔

اگر اس کی رنگت بدل جائے؟

کئی بار اس نشان کی رنگت کسی بیماری کا باعث ہوسکتی ہے، یعنی سفید کی جگہ کوئی رنگت تشویش کا باعث ہوسکتی ہے۔

تو رنگت بدلتی کیوں ہے؟

اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں ذیابیطس نمایاں ہے، اگر بلڈ شوگر کی تشخیص نہ ہو یا بہت زیادہ بڑھ جائے تو یہ سفید رنگت نیلے رنگ میں بدل سکتی ہے۔

اسی طرح فلورائیڈ کا بہت زیادہ استعمال بھی اس کی رنگت کو بھورے یا سیاہ رنگ میں بدل سکتی ہے۔

گردوں کے سنگین امراض کے نتیجے میں یہ رنگت بدلتی ہے بلکہ پورے ناخن کی بدل جاتی ہے، آدھا ناخن بھورا اور آدھا سفید ہوجاتا ہے، جس کو ہاف اینڈ ہاف نیل بھی کہا جاتا ہے۔

اگر یہ چاند سرخ رنگ کا ہوجائے تو یہ ہارٹ فیلیئر کی ممکنہ نشانی ہوسکتی ہے۔

اگر اس کا حجم چھوٹا یا غائب ہوجائے تو؟

چھوٹے یا غائب ہوجانے والے چاند تشویش کا باعث نہیں ہوتے، بلکہ عموماً وہ ناخن کی بنیاد میں چھپ جاتے ہیں۔

بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ وہ کسی مسئلے کی وجہ ہوتے ہیں جیسے خون کی کمی، جسم میں غذائیت کی کمی یا ڈپریشن۔

اگر ان نشانات کے غائب ہونے کے ساتھ غیرمعمولی علامات جیسے تھکاوٹ یا کمزوری کا سامنا ہورہا ہو، تو ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہیے۔

ویسے عموماً اس کا غائب ہونا یا رنگت ختم ہوکر گلابی ہوجائے تو یہ باعث تشویش نہیں ہوتا، تاہم ناخن کی ساخت میں تبدیلیوں کے ساتھ غیرمعمولی علامات کا تجربہ ہو تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرنا چاہیے۔

اگر ہاتھ اور پیروں کی رنگت نیلی ہوجائے تو فوری طبی امداد لی جانی چاہیے جو خون میں آکسیجن کی کمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024