• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نواسی کیلئے کھلونے خریدتی مریم نواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع January 4, 2021
مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی نواسی سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے اس کے لیے کھلونے خرید رہی ہیں—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی نواسی سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے اس کے لیے کھلونے خرید رہی ہیں—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

اکتوبر 2020 میں وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کو 'نانی' کہا تھا تو انہیں خود بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

17 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے بعد ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کے دوران اپنے بلاول بھٹو اور مریم نواز کے لیے ’بچہ‘ اور ’نانی‘ کے الفاظ بالترتیب استعمال کیے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 'گوجرانوالہ کے جلسے میں جو 2 بچوں نے تقریریں کی تھیں ان کے اوپر میں بات نہیں کرنا چاہتا، ان میں سے ایک 'نانی' ہو گئی ہے لیکن میرے لیے وہ بچہ ہی ہے۔'

اس کی وجہ انھوں نے یہ بتائی کہ انسان جب تک زندگی میں جدوجہد نہیں کرتا تب تک وہ لیڈر نہیں بن سکتا اور 'ان دو بچوں نے آج تک ایک کام نہیں کیا'۔

جس کے اگلے روز یعنی 18 اکتوبر کو مریم نواز نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تنقید کا جواب دیا تھا اور اسے نانی جیسے مقدس رشتے کی تضحیک قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں ایک بچے کی نہیں بلکہ دو بچوں کی نانی ہوں، ایک نواسی کی عمر 3 سال جبکہ نواسے کی عمر ڈھائی ماہ ہے'۔

مریم نواز نے جلسے میں شریک خواتین سے پوچھا تھا کہ 'بتائیں کہ نانی اور دادی کا رشتہ کتنا خوبصورت رشتہ ہوتا ہے؟میں تھکی ہوتی ہوں تو اپنی بیٹی سے کہتی ہوں کہ دونوں بچوں کو میرے پاس لے آؤ، یقین کریں کہ تھکاوٹ دور کرنے اور دل کی خوشی کا میرے پاس اس سے بہتر علاج کوئی نہیں ہے۔'

اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی نواسی سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے اس کے لیے کھلونے خرید رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق نے شیئر کی تھی جس میں وہ بہاولپور میں پی ڈی ایم ریلی سے واپسی کے بعد ریسٹ ایریا کی ایک شاپ سے اپنی نواسی کے لیے تحائف خرید رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز اپنی نواسی سرینا سے اس کی پسند کے کھلونوں سے متعلق بھی پوچھ رہی ہیں۔

مریم نواز کو ویڈیو کال پر اپنی نواسی سے پوچھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ان کے لیے 'ڈاکٹر سیٹ' لائیں یا 'بس'؟ لیکن سرینا نے شاید کوئی اور فرمائش بھی کی جس کے بعد ویڈیو ختم ہوگئی۔

مریم نواز کے اپنی نواسی سے تعلق اور پیار سے متعلق اردو نیوز سے بات چیت میں یہ ویڈیو شیئر کرنے والی ثانیہ عاشق ے کہا کہ مریم نواز، سرینا سے بہت پیار کرتی ہیں اور سفر کے دوران بھی انہیں نہیں بھولتیں۔

ثانیہ عاشق نے کہا کہ ' کھلونوں کی خریداری کے وقت وہ بھی مریم نواز کے ساتھ تھیں اور جب انہوں نے مریم نواز کو اپنی نواسی سے ویڈیو کال پر بات کر کے اس کی پسند کا پوچھتے دیکھا ت تو انہیں خیال آیا کہ اس خوبصورت لمحے کو محفوظ کیا جائے اس لیے انہوں نے ویڈیو بنائی جسے بعد میں ٹوئٹ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے سرینا کے لیے ایک کھلونا بس، ایک کھلونا کارٹاو موبائل خریدا۔

ثانیہ عاشق نے یہ بھی کہا کہ ایک دفعہ وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو نانی ہونے کا طعنہ دیا تھا لیکن اس ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ مریم نواز اس رشتے کو کتنا انجوائے کرتی ہیں اور انہیں اس خوبصورت رشتے پر انہیں کتنا فخر ہے۔

بعدازاں مریم نواز نے اسی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' نانو ہونے کی خوشی اور مزا ہے، اس کے لیے الحمدللہ'۔

ردا نامی صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سیاست اور ہر چیز کے علاوہ ویڈیو بہت کیوٹ تھی۔

طارق محمود نامی صارف نے لکھا کہ انسانی جذبات سیاست سے الگ ہوتے ہیں اور نواسے نواسیوں سے محبت بہت گہری ہوتی ہے، یہ ویڈیو ایک سیاسی شخصیت کی حقیقی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024