ایما اسٹون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

شائع January 5, 2021
ان کی کچھ تصاویر شائع کی گئی تھیں جن میں وہ لاس اینجلس میں اپنی دوست کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھیں— فائل فوٹو: ووگ
ان کی کچھ تصاویر شائع کی گئی تھیں جن میں وہ لاس اینجلس میں اپنی دوست کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھیں— فائل فوٹو: ووگ

ہولی وڈ اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ ایما اسٹون نے 2019 میں اپنے قریبی دوست اور امریکی فلم ساز ڈیو میکری سے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

جس کے بعد 2020 کے ستمبر میں خاموشی سے منگنی کرنے کے تقریبا ایک سال بعد آسکر ایوارڈ یافتہ 31 سالہ ایما اسٹون نے خاموشی سے شادی بھی کرلی تھی۔

اور اب خبریں ہیں کہ آسکر ایوارڈ یافتہ ایما اسٹون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یو ایس ویکلی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے انہیں خصوصی طور پر بتایا کہ ایما اسٹون ماں بننے سے متعلق کافی پرجوش ہیں اور بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: آسکر ایوارڈ یافتہ ایما اسٹون نے خفیہ طور پر منگنی کرلی

ذرائع نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں سے مل رہی ہیں اور کام بھی کررہی ہیں، وہ ہمیشہ متحرک رہی ہیں اور روزانہ ایکسرسائز بھی کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ ڈیلی میل کی جانب سے 4 جنوری کو ایما اسٹون کی کچھ تصاویر شائع کی گئی تھیں جن میںوہ لاس اینجلس میں اپنی دوست کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھیں۔

—فوٹو:ڈیلی میل
—فوٹو:ڈیلی میل

ڈیلی میل کی جانب سے شائع کردہ تصویر میں ایسا معلوم ہورہا ہے تھا کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔

تاہم اداکارہ ایما اسٹون کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

خیال رہے کہ 2019 میں 31 سالہ ایما اسٹون اور 34 سالہ ڈیو نے منگنی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا، اس موقع پر اداکارہ بےحد خوش نظر آئی تھیں جبکہ انہوں نے مداحوں کو اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی تھی۔

جس کے بعد گزشتہ برس خبریں تھیں کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی، اس حوالے سے پیپلز میگزین کی رپورٹ میں ہدایت کار ڈیو میکری کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ دونوں نے ستمبر کے آغاز میں ہی سادگی سے شادی کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹ میں تصدیق کی گئی تھی کہ شادی کی افواہوں کی تصدیق کے لیے بھیجی گئی درخواست پر ایما اسٹون نے کوئی جواب نہیں دیا، البتہ ڈیو میکری کے قریبی ذرائع نے شادی کی تصدیق کی تھی۔

پہلی بار 2017 میں ان دونوں کے تعلقات کی خبریں میڈیا میں سامنے آئیں تھی۔

ویسے تو ایما اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ خفیہ ہی رکھتی ہیں البتہ رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی پہلی ملاقات 2016 دسمبر میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی تھی۔

2018 میں اگست میں ایلے میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایما کا کہنا تھا کہ 'جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، شادی اور بچوں کے حوالے سے میری سوچ میں بھی کافی حد تک تبدیلی آئی ہے، جب میں چھوٹی تھی تو سوچتی تھی کبھی شادی نہیں کروں گی اور نہ ہی بچے پیدا کروں گی تاہم اب سوچ مختلف ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: ایما اسٹون نے خاموشی سے شادی کرلی؟

دو سال کے اس تعلق میں یہ دونوں ایک ساتھ کم نظر آئے جس کی وجہ یہی تھی کہ ایما اسٹون اپنے رشتے کو میڈیا کی خبروں کا حصہ نہیں بنانا چاہتی تھی۔

—فائل فوٹو:شٹراسٹاک
—فائل فوٹو:شٹراسٹاک

البتہ رواں سال جنوری میں یہ دونوں پہلی مرتبہ اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اکٹھے جلوہ گر ہوئے۔

واضح رہے کہ ڈیو میکری سے قبل ایما اسٹون کا نام کئی نامور شخصیات کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔

ایما اسٹون اور ان کے ساتھی اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں سامنے آتی رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025