• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

رئیل می کا 2021 کا پہلا فون وی 15 فائیو جی متعارف

شائع January 7, 2021
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے 2021 کا آغاز وی 15 فائیو جی اسمارٹ فون سے کیا ہے۔

رئیل می وی 15 کو چین میں متعارف کرادیا گیا ہے، جس میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

یہ ڈسپلے پینل سام سنگ کا تیار کردہ ہے اور فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

رئیل می وی 15 فائیو جی کے اندر ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ ڈیوائس کو گرم ہونے سے بچانے کے لیے ایک کاپر ٹیوب کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

وی 15 میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اسی طرح 4310 ایم اے ایچ بیٹری 50 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے مگر فون کے ساتھ 65 واٹ پاور اڈاپٹر دیا جارہا ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے رئیل می یو آئی 1 سے کیا ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد اسے اینڈرائیڈ پر مبنی رئیل می یو آئی 2.0 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

دیگر فیچرز میں فائیو جی ڈوئل موڈ، ہائی ریزولوشن آڈیو سرٹیفکیشنز، ہیڈ فوجی جیک قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

وی 15 کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1499 چینی یوآن (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا فون 1999 یوآن (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ فون چین میں 14 جنوری سے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024