• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایل جی کے ہلکے وزن کے 5 لیپ ٹاپس متعارف

شائع January 7, 2021
— فوٹو بشکریہ ایل جی
— فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی نے اپنے لیپ ٹاپ سیریز گرام کے پہلے سے بہتر اور ہلکے وزن کی ڈیوائسز کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے۔

لاس ویگاس میں 11 جنوری سے شیڈول سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر ان نے لیپ ٹاپس کو متعارف کرایا گیا۔

یہ لیپ ٹاپ انٹیل ایوو پروگرام سرٹیفائیڈ ہیں، جس کا مطلب زیادہ بیٹری لائف، تیز چارجنگ اور کوئیک ویک فرام سلیپ ہوتا ہے۔

ایل جی گرام 2021 سیریز کے لیپ ٹاپس میں 11 جنریشن انٹیل ٹائیگر لیک پراسیسر موجود ہوگا۔

مجموعی طور پر 5 ماڈلز پیش کیے گئے ہیں جن میں سے 14 اور 16 انچ کے 2 کنورٹ ایبل گرام ٹو ان ون 16 اور ٹو ان ون 14 لیپ ٹاپس ہیں، جبکہ دیگر 14، 16 اور 17 انچ کے ہیں۔

ایل گرام لیپ ٹاپس کو بہت ہلکے وزن کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس بار بھی 17 انچ کے لیپ ٹاپ کا وزن محض 1.35 کلوگرام ہے، جبکہ 16 اور 14 انچ کے ماڈلز کے وزن بالترتیب 1.19 کلوگرام اور 999 گرام ہے۔

ایل جی گرام 17، 16 اور 14 کے فیچرز ایکسے جیسے ہیں، بس ڈسپلے سائز اور بیٹری کی گنجائش میں فرق ہے۔

گرام 16 اور 17 میں 80 ڈبلیو ایچ کی بڑی بیٹری دی گی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان بیٹریوں کو بغیر چارج کیے گئے ساڑھے 19 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چھوٹے ماڈلز میں 72 ڈبلیو ایچچ بیٹری دی گئی ہے۔

تمام لیپ ٹاپس میں آئی آر آی ایس گرافکس اور 16 جی بی تک ریم موجود ہوگی جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر بھی دیا گیا ہے۔

دونوں ٹو ان 1 ماڈلز کے ساتھ اسٹائلوس سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمتوں یا دستیابی کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا، مگر امکان ہے کہ 11 جنوری کو سی ای ایس کے آغاز کے موقع پر یہ تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024