• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

متحدہ عرب امارات کا 9 جنوری کو قطر کے ساتھ سرحد کھولنے کا امکان

شائع January 8, 2021
سعودی عرب نے قطر کے ساتھ تنازع ختم کرنے کا اعلان کیاتھا—فائل/فوٹو: رائٹرز
سعودی عرب نے قطر کے ساتھ تنازع ختم کرنے کا اعلان کیاتھا—فائل/فوٹو: رائٹرز

متحدہ عرب امارات 9 جنوری (ہفتے) کو قطر کے ساتھ زمینی، بحری اور فضائی رابطے بحال کرے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کل قطر کی سرحد کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قطر کی جانب سے یہ فیصلہ سعودی عرب کے خلیجی ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے قطر سے مکمل تعلقات بحال

متحدہ عرب امارات کے عہدیدار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عرب ریاستیں امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایک ہفتے کے اندر قطر کے ساتھ بائیکاٹ کے خاتمے کے بعد دوبارہ تجارت اور سفری رابطے بحال کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی میں مزید وقت لگے گا کیونکہ فریقین کو اعتماد کی بحالی میں وقت لگے گا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انور قرقاش نے کہا تھا کہ ان اقدامات میں عملی طور پر ایئرلائنز، شپنگ اور تجارت شامل ہے۔

قطر ایئرویز کا کہنا تھا کہ اس کی بعض پروازیں سعودی فضائی حدود سے شروع کی جائیں گی۔

خطے کی بڑی ایئرلائن قطر ایئر ویز کی بحالی قطر میں فٹ بال 2022 کے لیے انتہائی اہم قدم ہے۔

قبل ازیں 6 جنوری کو سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر سے سفری و تجارتی تعلقات ایک ہفتے میں بحال ہو سکتے ہیں، یو اے ای

سعودی عرب کے شہر العلا میں 6 رکنی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں ’یکجہتی، استحکام‘ کے نام سے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو بڑے چیلنجز قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے اتحادی ملکوں نے جون 2017 میں قطر پر دہشت گردوں کی معاونت اور ایران سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور مصر سمیت ان تینوں ممالک نے قطر سے زمینی، سمندری اور فضائی روابط معطل کردیے تھے۔

قطر نے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا لیکن سعودی اتحادیوں نے اس سے ہر قسم کی تجارت سمیت تعلقات کو معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024