• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دنیا کا پہلا 3 ویب کیمروں والا لیپ ٹاپ

شائع January 13, 2021
— فوٹو بشکریہ نیکسزٹگو
— فوٹو بشکریہ نیکسزٹگو

لاس ویگاس میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس میں متعدد نئے لیپ ٹاپس متعارف کرائے گئے۔

مگر ان میں سے ایک لیپ ٹاپ دوسروں سے خود کو الگ کرنے میں کامیاب رہا، جسے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی کمپنی نیکسزٹگو نے پیش کیا۔

ایویتا ایڈمیرر 2 کو درحقیقت موجودہ عہد کے سب سے مقبول رجحان لائیو اسٹریمنگ کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

اس لیپ ٹاپ میں جو چیز توجہ کا مرکز بنتی ہے وہ اس کی رنگ لائٹ ہے جو پوری اسکرین پر دوڑی نظر آتی ہے۔

مگر اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک بلکہ 3 ویب کیمرے دیئے گئے ہیں اور یہ اس طرح کا ممکنہ طور پر دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ بھی ہے۔

اکٹھے مل کر یہ 3 زوم لیولز کلوز اپ، میڈیم کلوز اپ اور وائیڈ شاٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں، تاکہ ویڈیو ریکارڈنگ زیادہ بہتر ہوسکے۔

فوٹو بشکریہ نیکسزٹگو
فوٹو بشکریہ نیکسزٹگو

کمپنی نے لیپ ٹاپ کے سی پی یو، جی پی یو، اسکرین ریزولوشن اور ویب کیم ریزولوشن وغیرہ کے بارے میں ابھی کچھ ظاہر نہیں کیا۔

اوریجنل ایڈمیرر کی طرح اس بار بھی فنگرپرنٹ ریڈر اور ٹریک پیڈ نئے لیپ ٹاپ کا حصہ ہیں، تاہم بڑی تبدیلی پہلے سے بڑے اسپیکرز ہیں، جن میں سب ووفر سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ کی اس کمپنی کے پاس ایشیا میں وائیو کی مصنوعات فروخت کرنے کا لائسنس موجود ہے۔

یعنی یہ وائیو برانڈ لیپ ٹاپس ہانگ کانگ، مکاؤ، ملائیشیا اور سنگاپور میں فروخت کرتی ہے، مگر اب اس نے اپنے لیپ ٹاپس بھی بنانا شروع کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024