• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سام سنگ کا سب سے سستا 5 جی فون گلیکسی اے 32

شائع January 14, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا سب سے سستا 5 جی فون متعارف کرادیا ہے جو درحقیقت اس کے کسی 4 جی ڈیوائس کی قیمت کا ہے۔

گلیکسی اے 32 فائیو جی کو یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سام سنگ نے فون میں موجود پراسیسر کے بارے میں تو واضح نہیں کیا مگر غیرتصدیق شدہ لیکس کے مطابق گلیکسی اے 32 ڈیمینسٹی 720 پراسیسر موجود ہے۔

کمپنی نے بس یہ بتایا ہے کہ فون میں اوکٹا کور 2.0 گیگا ہرٹز پراسیسر دیا گیا ہے۔

یہ فون 4، 6 اور 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی اے 32 فائیو جی میں 6.5 انچ کا ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس پر انفٹنی وی ڈیزائن نوچ میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ پر موجود ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون 4 رنگوں میں فروری کے شروع میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس کی قیمت 280 یورو (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 300 یورو (58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اس سے قبل جنوبی کورین کمپنی کا سب سے سستا فائیو جی فون گلیکسی اے 42 تھا جس کی قیمت 349 برطانوی پاؤنڈز رکھی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024