• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سام سنگ کا پہلا 5 بیک کیمروں والا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 21 الٹرا

شائع January 14, 2021
گلیکسی ایس الٹرا —  فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایس الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی فلیگ شپ ایس سیریز کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، مگر اس سال کمپنی کی جانب سے نئی ڈیوائسز کے لیے کمپنی نے کھ تبدیلیاں کی ہیں۔

درحقیقت ایس 21 سیریز کے فونز میں اس بار ایس الٹرا اور دیگر ورژنز میں کافی کچھ مختلف ہے۔

درحقیقت اس سال تو ایس الٹرا فون بنیادی طور پر گلیکسی نوٹ الٹرا کی ٹکر کا ہے۔

مزید پڑھیں : گلیکسی ایس 21 اور ایس 21 پلس سام سنگ کے سستے ترین فلیگ شپ فون

گلیکسی ایس 21 اور ایس 21 پلس کے مقابلے میں ایس 21 الٹرا صحیح معنوں میں فلیگ شپ فون ہے، جس میں بہت کچھ ایسا ہے جو پہلی بار گلیکسی فونز (بالخصوص ایس سیریز) کا حصہ بنا ہے۔

ایس 21 سیریز کے اس فلیگ شپ فون میں 6.8 انچ کا لگ بھگ بیزل لیس امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ اس میں گوریلا گلاس وکٹس پروٹیکشن تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سابقہ فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں ایس 21 الٹرا کی اسکرین 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فل ایچ ڈی اور کواڈ ایچ دونوں ریزولوشنز میں فراہم کرتی ہے، جبکہ اس میں ایک اڈاپٹو ریفریش ریٹ ڈسپلے بھی موجود ہے، جو اضافی ریفریشز کی ضرورت نہ ہونے پر ریفریش ریٹ 10 ہرٹز کم کردیتا ہے، تاکہ بیٹری لائف کو بڑھایا جاسکے۔

اس فون میں کسی بھی گلیکسی سیریز کے مقابلے میں سب سے برائٹ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

پہلی بار ایس سیریز کے کسی فون میں ایس پین اسٹائلوس سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے یا کسی بھی واکوم اسٹائلوس کو اس پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس فون کے ساتھ موجود ایس پین میں بیٹری موجود نہیں تو نوٹ سیریز کی طرح بلیوٹوتھ فیچرز جیسے ریموٹ کیمرا شٹر اور دیگر اس کا حصہ نہیں۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون میں 12 اور 16 جی بی ریم اور 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں، تاہم ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 888 اور ایکسینوس 2100 پراسیسرز دیئے گئے ہیں، عام طور پر شمالی امریکا میں اسنیپ ڈراگون اور یورپ و ایشیا میں ایکسینوس پراسیسر والے فون صارفین کو دستیاب ہوتے ہیں۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے نئے ون یو آئی 3 سے کیا ہے، جس میں کچھ خاص فیچرز چھپے ہیں۔

فون کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، جو کمپنی کے مطابق 30 منٹ میں بیٹری 5 فیصد چارج کرسکتی ہے۔

گلیکسی ایس 21 اور ایس 21 پلس کی طرح ایس 21 الٹرا میں بھی چارجر باکس میں موجود نہیں، تاہم صارف کسی بھی یو ایس بی پاور ڈیلیوری چارجر کو استعمال کرسکتے ہیں، جبکہ وائرلیس چارجر بھی کام کریں گے۔

یہ بھی 5 جی فون ہے، جبکہ وائی فائی 6 ای سپورٹ فراہم کی گئی ہے جو 6 گیگاہرٹز بینڈ پر کام کرتا ہے۔

یہ سام سنگ کا پہلا فلیگ شپ فون ہے جس میں بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے، جس کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، جسے کمپنی نے برائٹ نائٹ سنسر کا نام دیا ہے جو کم روشنی میں بہترین فوٹوز لینے میں مدد دیتا ہے۔

سام سنگ کے اس فون میں 2 ٹیلی فوٹو کیمرے دیئے گئے ہیں، جن میں سے ایک 10 میگا پکسل اور دوسرا بھی 10 میگا پکسل کا ہے۔

اان کیمروں سے 10 ایکس آپٹیکل زوم تک سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ ایک کیمرا 1 ایکس سے 3 ایکس لوس لیس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

چوتھا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جبکہ 5 واں لیزر اے ایف سنسر ہے۔

یہ سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں تمام کیمرے 4K ویڈیو 60 فریم فی سیکنڈ سے ریکارڈ کرسکتے ہیں، جبکہ تمام کیمروں میں ڈوئل پکسل اے ایف دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

قیمت کے لحاظ سے یہ گزشتہ سال کے ایس 20 الٹرا کے مقابلے میں 125 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے) سستا ہے جو پری آرڈر میں 15 جنوری سے دستیاب ہوگا۔

اس کی قیمت 12 سو ڈالرز (ایک لاکھ 92 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024