• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

یہ 'اے آئی ٹیکنالوجی' سے لیس ٹوتھ برش دانتوں کی سفیدی یقینی بنائے

شائع January 19, 2021
— فوٹو بشکریہ فلپس
— فوٹو بشکریہ فلپس

فلپس کو ویسے تو لائٹس، ٹی وی اور ایسی الیکٹرونکس مصنوعات کے لیے جانا جاتا ہے مگر شاید آپ کو علم نہ ہو کہ یہ کمپنی دانتوں کی صفائی کے لیے برش بھی تیار کرتی ہے۔

اس سال لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران فلپس نے حریف کمپنیوں کو ٹکر دینے کے لیے ایک نیا فلیگ شپ ٹوتھ برش متعارف کرایا تھا، جسے سونی کیئر 9900 پریسٹیج کا نام دیا گیا تھا۔

اس ٹوتھ برش میں اے آئی ٹیکنالوجی موجود ہے جو منہ کی صفائی کو مانیٹر کرنے اور دانتوں کو فرسودگی سے بچانے کے لیے برش کرنے کے درست طریقے سے بھی آگاہ کرتی ہے۔

یہ برش سنس آئی کیو نامی ٹیکنالوجی استعمال کرکے جان لیتا ہے کہ دانتوں پر اسے کتنی سختی سے استعمال کیا جائے اور وائبریشن کی شدت کو اس کے مطابق ڈھال دیتا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد دانتوں پر برش کرتے ہوئے بہت زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں، مگر یہ نیا برش اس رجحان کی روک تھام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

برش میں ریشوں کا زاویہ ایسا ہے جو موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ پلاک کو دانتوں سے ہٹاتا ہے، جس سے سفیدی بحال رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

سونی کیئر ایپ سے رئیل ٹائم رہنمائی ملتی ہے کہ لوگوں کو کس طرح اپنے دانت صاف کرنے چاہیے اور جتنا اسے استعمال کیا جاتا ہے، اتنے ہی اس کے مشوروں کی افادیت بڑھتی ہے۔

وقت کے ساتھ یہ سافٹ ویئر ہفتہ وار، ماہانہ بلکہ سالانہ پیشرفت کی رپورٹس بھی فراہم کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔

اس برش کے ساتھ ایک چمڑے کا کیس بھی ہوگا جس میں یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لیے موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال کی اس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم رواں برس یہ دستیاب ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024