• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سام سنگ گلیکسی ایس 21 الٹرا کا ایسا فیچر جو کسی اور فون میں نہیں

شائع January 26, 2021
گلیکسی ایس 21 لٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایس 21 لٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے 14 جنوری کو اپنے فلیگ شپ ایس 21 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے تھے، جن میں ایس 21 الٹرا سب سے بہتر ہے۔

فون پیش کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا گیا کہ فون کی اسکرین فل ایچ ڈی اور کواڈ ایچ ڈی ریزولوشن میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کرے گی۔

مگر سام سنگ نے اب انکشاف کیا ہے کہ ایس 21 الٹرا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں نیا لو پاور او ایل ای ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس فلیگ شپ فون میں ایسا او ایل ای ڈی ڈسپلے استعمال کیا گیا ہے جو 16 فیصد تک کم پاور استعمال کرتا ہے۔

او ایل ای ڈی کو دیگر اسکرین ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں الگ سے لائٹ سورس کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ وہ اورگینک کاربن بیسڈ میٹریل پر انحصار کرتی ہیں جو بجلی پر آنکھوں کو دیکھنے کے قابل روشنی خارج کرتا ہے۔

سام سنگ نے ایک ایسا ذریعہ ڈھونڈ لیا ہے جو الیکٹرونز کی روانی کو او ایل ای ڈی کی اورگینک لیئرز میں زیادہ تیزی سے فلو کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس عمل سے تیز روشنی پیدا ہوتی ہے مگر پاور کم خرچ ہوتی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

5 جی ڈیوائسز عموماً زیادہ تیزی سے بیٹری لائف خرچ کرتی ہیں، جبکہ نئے فونز میں ایسے جدید آلات کا استعمال کیا جاتا ہے جو زیادہ بجلی خرچ کررتے ہیں۔

لوگوں کی جانب سے موبائل ڈیوائسز پر ویڈیو اسٹریمنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے، خاص طور پر 5 جی کنکشن میں فلموں اور ڈراموں کو دیکھا زیادہ آسان ہوگیا ہے۔

سام سنگ نے وضاحت کی کہ اسمارٹ فون میں ڈسپلے پینل سب سے زیادہ پاور استعمال کرتا ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ایس 21 الٹرا کو لو پاور او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں اسمارٹ فون کے استعمال کے وقت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024