• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرے سے لیس فون جلد متعارف ہوگا

شائع January 30, 2021
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

اب تک کسی اسمارٹ فون میں سب سے زیادہ طاقتور کیمرا 108 میگا پکسل کا استعمال ہوا ہے۔

مگر بہت جلد دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون متعارف ہونے والا ہے اور یہ اعزاز سام سنگ یا کسی معروف برانڈ کی بجائے ایک چینی کمپنی کے پاس جانے والا ہے۔

چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو میں 2 نئی پوسٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ زی ٹی ای کا نیا ایکسون 30 پرو سام سنگ کے نئے 200 میگا پکسل ایس 5 کے جی این ڈی سنسر سے لیس ہوسکتا ہے، یہ کیمرا سنسر ابھی تک متعارف نہیں کرایا گیا۔

ان میں سے ایک پوسٹ زی ٹی ای کے ایک نمائندے نے کی تھی۔

زی ٹی ای کے عہدیدار کی وسٹ میں بتایا گیا کہ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا۔

اسی طرح میسج میں نئے اسپیکڑا 580 آئی ایس پی پر زور دیا گیا جو درحقیقت 200 میگا پکسل کیمروں کو سورٹ کرتا ہے۔

میسج میں بھی کہا گیا کہ یہ فون تاریکی میں بھی لو لائٹ فوٹوز لینے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

دوسری پوسٹ اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک کرنے والے ایک صارف نے کی تھی جس میں کہا گیا کہ اس نئے فون میں سام سنگ کا جلد متعارف کرائے جانے والا 200 میگا پکسل سنسر موجود ہوگا۔

اس سنسر کا حجم 1/1.37 انچ ہوگا جو موجودہ 108 میگا کسل سے کافی چھوٹا ہے۔

مختلف افواہوں کے مطابق 200 میگا پکسل کیمرا 2 پکسل بننگ موڈز یعنی 4 ان 1 اور 16 ان 1 کو سورٹ کرے گا۔

اس کیمرے میں 16K ویڈیو ریکارڈنگ بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی کوئی پراسیسر اتنے زیادہ ریزولوشن والی ویڈیوز کو سپورٹ فراہم نہیں کرتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024