• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اسکائپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف

شائع February 8, 2021
— فوٹو بشکریہ ونڈوز سینٹرل
— فوٹو بشکریہ ونڈوز سینٹرل

مائیکروسافٹ نے اپنی ویڈیو کالنگ سروس اسکائپ میں بظاہر معمولی مگر اہم فیچر کو متعارف کرادیا ہے۔

اسکائہ کے اینڈرائیڈ صارفین اب ویڈیو کال کے دوران اپنے پس منظر کو دھندلا کرسکیں گے۔

گزشتہ دنوں مائیکرو سافٹ کی جانب سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اسکائپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پس منظر دھندلا کرنے کی سپورٹ کا اضافہ کیا۔

یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ مارش میلو (6.0) اور اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹمز والے فونز استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یہ فیچر آئی او ایس صارفین کو 2 سال سے دستیاب تھا اور اب جاکر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اسے پیش کیا گیا ہے۔

درحقیقت ونڈوز، میک او ایس اور لیونکس آپریٹنگ سسٹمز پر بھی یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہے۔

پس منظر کو دھندلا کرنے سے صرف صارف کا چہرہ ہی نظر آئے گا جبکہ پیچھے موجود ہر چیز دھندلی ہوجائے گی، اس مقصد کے لیے کمپنی نے مشین لرننگ اور ایج ڈیٹکشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنا بھی آسان ہے، اسکائپ میں کال کے دوران تھری ڈاٹ مینیو پر جائیں اور وہاں 'Blur my background' پر کلک کردیں۔

یہ فیچر نہ صرف ساکت بلکہ حرکت کرتی اشیا اور لوگوں کو بھی دھندلا کردے گا اور صرف چہرہ ہی صاف نظر آئے گا۔

اسکائپ میں ایک اور فیچر ری ایکشنز کا اضافہ بھی اس اپ ڈیٹ میں کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق جب آپ کو ایک انسٹنٹ میسج موصول ہوگا تو اس کے آگے ایک مسکراتا چہرہ نظر آتا ہے اور اس پر کلک کرکے مختلف ایمی ری ایکشنز استعمال کیے جاسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024