• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایمن خان کے بھی انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز ہوگئے

شائع February 10, 2021
ایمن خان کے 10 فروری کو 80 لاکھ فالوورز ہوگئے—فوٹو: انسٹاگرام
ایمن خان کے 10 فروری کو 80 لاکھ فالوورز ہوگئے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عائزہ خان کے بعد ایمن خان بھی پاکستان میں انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز والی اداکارہ بن گئیں۔

عائزہ خان گزشتہ ماہ جنوری کے اختتام پر انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بنی تھیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی تھی۔

عائزہ خان نے حیران کن طور پر 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر کافی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے ایمن خان کی بادشاہی کو ختم کیا تھا۔

سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر اگرچہ ایمن خان فالوورز میں 74 لاکھ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھیں، تاہم دسمبر 2020 تک عائزہ خان فالوورز کے حوالے سے ان کے برابر ہوگئی تھیں۔

ایمن خان کے 10 فروری کو 80 لاکھ فالوورز ہوئے—اسکرین شاٹ
ایمن خان کے 10 فروری کو 80 لاکھ فالوورز ہوئے—اسکرین شاٹ

دسمبر 2020 کے اختتام تک ایمن اور عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد ترتیب وار 78 لاکھ ہوگئی تھی، تاہم سال 2021 کے پہلے ہی مہینے عائزہ خان نے نیا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ایمن خان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

جنوری 2021 کے اختتام پر عائزہ خان 80 لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلی شوبز شخصیت بنیں تھیں جن کے سوشل شیئرنگ ایپ پر اتنے فالوورز تھے۔

عائزہ خان کے 29 جنوری کو 80 لاکھ فالوورز بنئے تھے—اسکرین شاٹ
عائزہ خان کے 29 جنوری کو 80 لاکھ فالوورز بنئے تھے—اسکرین شاٹ

تاہم اب دو ہفتوں بعد ایمن خان بھی فالوورز کے حوالے سے عائزہ خان کے برابر ہوگئیں۔

10 فروری 2021 کو ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوگئی جب کہ عائزہ خان کے اتنے ہی فالوورز 29 جنوری کو ہوگئے تھے۔

10 فروری تک ماہرہ خان کےفالوورز 70 لاکھ تھے—اسکرین شاٹ
10 فروری تک ماہرہ خان کےفالوورز 70 لاکھ تھے—اسکرین شاٹ

اب بھی اگرچہ عائزہ خان کچھ ہزار فالوورز سے ایمن خان سے آگے ہوں گی، تاہم ایمن خان نے بھی 80 لاکھ فالوورز کا ہندسہ عبور کرلیا۔

انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز ہونے پر عائزہ خان نے بعد ازاں سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ زیادہ فالوورز کامیابی کی ضمانت نہیں ہیں، تاہم وہ فالو کیے جانے پر مداحوں کی شکر گزار ہیں۔

سجل علی کے 10 فروری تک 69 لاکھ فالوورز تھے—اسکرین شاٹ
سجل علی کے 10 فروری تک 69 لاکھ فالوورز تھے—اسکرین شاٹ

ریکارڈ فالوورز ہوجانے پر تاحال ایمن خان نے کوئی پوسٹ نہیں کی، تاہم امکان ہے کہ وہ بھی جلد مداحوں کے لیے پوسٹ شیئر کریں گی۔

مذکورہ دونوں اداکاراؤں کے بعد 70 لاکھ فالورز کے ساتھ ماہرہ خان تیسرے نمبر پر ہیں.

منال خان کے 10 فروری تک 65 لاکھ فالوورز تھے—اسکرین شاٹ
منال خان کے 10 فروری تک 65 لاکھ فالوورز تھے—اسکرین شاٹ

سجل علی 69 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے اور منال خان 65 لاکھ فالوورز کے ساتھ سرفہرست فالو کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز شخصیات کی جانب سے دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے انسٹاگرام کو استعمال کیے جانے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

عائزہ و ایمن خان کے فالوورز 80 لاکھ سے بڑھ گئے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عائزہ و ایمن خان کے فالوورز 80 لاکھ سے بڑھ گئے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024