• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب ترکی میں ہوگی

شائع February 14, 2021
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے— فوٹو: بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے— فوٹو: بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ ترکی میں ہوگی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں اس برس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ 2021 میں تماشائیوں کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی وہیں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس بار افتتاحی تقریب براہ راست منعقد نہیں ہوگی بلکہ ریکارڈڈ ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا پہلا میچ 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: اسٹیڈیم میں 40 فیصد شائقین کو لانے کا منصوبہ تیار

تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے افتتاحی تقریب براہ راست نشر نہیں ہوگی بلکہ اسے ریکارڈ کرنے کے بعد میچ سے پہلے نشر کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) وسیم خان نے تقریب کی ریکارڈنگ ترکی میں ہونے کی تصدیق کی۔

وسیم خان نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ ترکی میں ہوگی جبکہ اس کا کچھ حصہ کوئٹہ میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے بتایا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی گئی ہے۔

ترکی میں افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ سے متعلق وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ٹی وی پر تقریب کی بہترین کوالٹی دکھائی جائے کیونکہ لوگوں کی جانب سے یہ مسئلہ بھی سامنے آتا ہے کہ ویڈیو کی کوالٹی اچھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں تماشائیوں کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

وسیم خان نے کہا کہ فی الحال پاکستان میں اس معیار کے ٹیکنیشنز نہیں ہیں اس لیے بیرون ملک ریکارڈنگ کی جارہی ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو بہترین معیار کی پروڈکشن دکھائی جائے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کا ترانہ 'گروو میرا' کے گلوکار نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ینگ اسٹنرز افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے ترکی میں موجود ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر بھی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پی ایس ایل کی تقریب میں عاطف اسلم اور علی ظفر کی پرفارمنس کی خبریں گردش کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2021 کے شیڈول کا اعلان، افتتاحی میچ 20 فروری کو ہوگا

دوسری جانب گلوکار علی ظفر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ وہ افتتاحی تقریب کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹوئٹ میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ 'میں افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کروں گا'۔

عاطف اسلم کی جانب سے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

علاوہ ازیں پی سی بی کی جانب سے بھی افتتاحی تقریب کا حصہ بننے والے تمام گلوکاروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024