• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ضمنی انتخابات، سانگھڑ میں پی پی پی امیدوار کامیاب، غیر حتمی نتیجہ

شائع February 16, 2021
کراچی کے ضمنی انتخاب کے لیے پی پی پی اورپی ٹی آئی نے بھرپور مہم چلائی—فائل/فوٹو: ڈان
کراچی کے ضمنی انتخاب کے لیے پی پی پی اورپی ٹی آئی نے بھرپور مہم چلائی—فائل/فوٹو: ڈان

سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور سانگھر کی صوبائی نشست کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔

غیر حتمی اورغیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس-43 سانگھڑ کے 132 پولنگ اسٹیشنز سے پی پی پی کے امیدوار کو 48 ہزار 25 ووٹ ملے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار مشتاق جونیجو کو 6 ہزار 925 ووٹ ملے۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس-88 کراچی اورپی ایس-43 سانگھڑ اور بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی-20 پشین میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی، جو اراکین اسمبلی کے انتقال کے باعث خالی ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملیر ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ زیر حراست

کراچی میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اطلاعات موصول ہوئیں اور حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے وزرا نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت بھی درج کرائی۔

حلیم عادل شیخ کی جانب سے اسلحے کی نمائش کے معاملے پر پی پی سینٹرل الیکشن سیل نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایات بھی کردی۔

تحریری شکایت میں کہا گیا کہ حلیم عادل شیخ مسلح افراد کے ہمراہ پی ایس 88 میں ووٹرز کو ہراساں کررہے ہیں، ووٹروں کو پی ٹی آئی کے افراد ایک دفتر میں لے جا کر ان کی احساس پروگرام کی پرچیاں بھی بنوا رہے ہیں۔

پی پی سینٹرل الیکشن سیل کے سربراہ تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی کے مسلح افراد کو انتخابی حلقے سے باہر کرنے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ یہ نشست گزشتہ سال وزیر برائے انسانی آبادکاری مرتضیٰ بلوچ کے جاں بحق ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جو کورونا وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

اس نشست پر پیپلزپارٹی نے مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار جان شیر جونیجو ہیں جہاں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سرفہرست رہیں۔

حلقے میں 108 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جس میں سے 36 کو حساس اور 33 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024