• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'تعمیراتی منصوبوں سے 17 کھرب روپے سے زائد کی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی'

شائع February 19, 2021
وزیراعظم کو اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد مربع فٹ رقبے کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں - فائل فوٹو:ڈان
وزیراعظم کو اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد مربع فٹ رقبے کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں - فائل فوٹو:ڈان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ صرف پنجاب میں رہائشی سیکٹر میں 353 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی وجہ سے ملک میں 17 کھرب 60 ارب روپے سے زائد کی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت رہائش اور تعمیر سے متعلق ہونے والے ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ 'پنجاب میں تعمیراتی شعبے کے منصوبوں میں 353 ارب 43 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 17 کھرب 67 ارب 15 کروڑ روپے کی معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی اور 3 لاکھ 15 ہزار 678 ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے'۔

عمران خان کو ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے منظوری کے تیز رفتار عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: عید کے بعد تعمیراتی شعبے کی 'بحالی' متوقع

پنجاب کے چیف سیکریٹری جواد رفیق نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے بھر میں 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد مربع فٹ رقبے پر تعمیر کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں لاہور (38 فیصد) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن (22 فیصد)، راولپنڈی (18 فیصد)، فیصل آباد (11 فیصد) اور ملتان (10 فیصد) شامل ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد مربع فٹ پر تعمیراتی منظوری کے ساتھ ہی پنجاب کے تمام اضلاع میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، چیف سیکریٹری نے بتایا کہ تعمیرات کے حوالے سے پورٹل پر موصول 17 ہزار 692 درخواستوں میں سے 11 ہزار 349 کو منظوری دے دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی 3 ہزار 634 درخواستوں (دستی اور آن لائن) میں سے 3 ہزار 158 درخواستوں (87 پی سی) کی منظوری دی گئی ہے، صرف 9 فیصد درخواستیں مختلف وجوہات کی بناء پر واپس کی گئیں اور 4 فیصد منظوری کے عمل میں ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 854 مربع فٹ رقبے پر تعمیر کے لیے اب تک موصول درخواستوں سے صوبے میں ایک سو 90 ارب روپے کی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان

کے پی کے چیف سیکریٹری نے کہا کہ 15 اکتوبر 2020 سے لے کر اب تک درخواستوں کی وصولی میں 66 فیصد، منظوری (62 فیصد) اور تعمیراتی رقبے کا حجم (128 فیصد) اضافے کے ساتھ متوقع آمدنی کی پیداوار اور روزگار کے مواقع میں بھی 128 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سندھ کے چیف سیکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں مجموعی 22 تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے چیف سیکریٹری کو منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ سندھ میں تعمیراتی سرگرمیوں اور اس کے نتیجے میں معاشی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024