• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شیاؤمی کی ریڈمی کے 40 سیریز کے 3 اسمارٹ فونز پیش

شائع February 27, 2021
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنی ریڈمی سیریز کے نئے فلیگ شپ فون متعارف کرادیئے ہیں۔

ریڈمی کے 40 سیریز کے 3 فونز پیش کیے گئے جن میں 6.67 انچ امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 360 ہرٹ ٹچ سیمپلنگ ریٹ جیسے فیچرز ہیں۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

تینوں فونز میں 4520 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جن کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق صرف 52 منٹ میں بیٹری صفر سے سو فیصد تک چارج کی جاسکتی ہے۔

اسی طرح اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12 سے کیا گیا ہے۔

ریڈمی کے 40

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیا گیا ہے جس کی کلاک اسپیڈ 3.2 گیگاہرٹز ہے جبکہ ایڈرینو 650 جی پی یو سپورٹ موجود ہے۔

یہ فون 6، 8 اور 12 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

کے 40 پرو

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

حیران کن طور پر اس ماڈل کے ساتھ 12 جی بی ریم کا ورژن نہیں دیا گیا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے شامل ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

ریڈمی کے 40 پرو پلس

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

یہ تینوں میں سب سے طاتور فون ہے جس میں 108 میگا پکسل کیمرا بیک پر موجود ہے۔

یہ کیمرا 9 ان 1 بننگ سپورٹ فروہم کرتا ہے جبکہ پکسل سائز 2.1 یو ایم ہے، دیگر فیچچرز میں ڈوئل نیٹیو آئی ایس او اور سپر نائٹ سین 2.0 قابل ذکر ہیں جو ہر سم کی روشنی میں تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 5 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے بھی اس سیٹ کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یعنی کیمرا سیٹ اپ دیگر فونز جیسا ہی ہے بس 108 میگا پکسل کیمرا مختلف ہے جو 8K ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کرسکتا ہے۔

اسی طرح سلوموشن کلپس 960 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کیے جاسکتے ہیں۔

یہ فون بھی انسیپ ڈراگون 888 سے لیس ہے جبکہ 5 جی اور وائی فائی 6 ای سپورٹ دی گئی ہے۔

یہ فون صرف 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

تینوں فونز اس وقت چین میں پری آرڈر میں دستیاب ہیں اور 4 مارچ سے مارکیٹ میں موجود ہوں گے۔

کے 40 پرو پلس کی قیمت 3700 یوآان (90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کے 40 پرو کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2800 یوآن (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ری اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3 ہزار یوآن (73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی والا فون 3300 یوآن (80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

کے 40 کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2 ہزار یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2200 یوآن (53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2500 یوآن (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون بھی 2500 یوآن (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024