• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

دنیا کا پہلا 18 جی بی ریم سے لیس فون متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع March 2, 2021
— فوٹو بشکریہ گیزمو چائنا
— فوٹو بشکریہ گیزمو چائنا

دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون جلد پیش کیا جارہا ہے جس میں 18 جی بی ریم دی جائے گی۔

اکثر افراد تو اسمارٹ فونز میں 4 سے 8 جی بی ریم پر بھی خوش رہتے ہیں کیونکہ یہ بھی سافٹ وئیر کی رفتار مستحکم رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے مگر 18 جی بی ریم تو اکثر کمپیوٹرز سے بھی زیادہ ہے۔

اوسوز کے نئے روگ فون 5 میں 18 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے جو 10 مارچ کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ بنیادی طور پر گیمنگ فلیگ شپ فون ہوگا اور ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس میں 18 جی بی ریم دی جارہی ہے۔

بینچ مارک پلیٹ فارم Geekbench میں فون کی تفصیلات میں ریم کے بارے میں انکشاف سامنے آیا۔

چین میں تو یہ فون پری آرڈر میں دستیاب ہے تاہم اس فون کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

تاہم لیکس کے مطابق ریم سے ہٹ کر اس فون میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس اس فون کا 12 جی بی ریم والا بھی ایک ورژن صارفین کو دستیاب ہوگا۔

فون میں 6.7 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ کم از کم اسٹوریج 128 جی بی ہوگی۔

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ اس فون کا ایک 16 جی بی ریم والا ورژن بھی متعاررف کرایا جاسکتا ہے جس میں 256 جی بی اسٹورریج ہوگی۔

فون میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا بھی امکان ہے اور 10 مارچ کے بعد یہ دنیا کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024