• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وینا ملک کے بچوں کی تحویل کا معاملہ: وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

اسد خٹک اور وینا ملک نے 2017 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی — فائل فوٹو: فیس بک
اسد خٹک اور وینا ملک نے 2017 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی — فائل فوٹو: فیس بک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کے بعد وزارت خارجہ کو عدالت میں جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

مزید پڑھیں : وینا ملک کے بچوں کی تحویل سے متعلق کیس میں عدالت نے 2 وزارتوں سے جواب طلب کرلیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسد خٹک نے الزام لگایا ہے کہ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ دفتر خارجہ اختیارات سے تجاوز سے متعلق اپنا جواب جمع کروائے۔

گزشتہ سماعت میں اسد خٹک کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسد بشیر 5 سالہ امل اور 6 سالہ ابراہم کے والد ہیں اور دونوں بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اسد بشیر اور ان کی سابق اہلیہ زاہدہ ملک المعروف وینا ملک کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی ایک عدالت میں ازدواجی مسائل سے متعلق ایک کیس تاحال زیر سماعت ہے۔

اسد خٹک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دبئی کی مذکورہ عدالت نے 4 اپریل 2018 کو احکامات جاری کیے تھے کہ ان کے بچوں کو دبئی کی حدود سے باہر نہیں لے جایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی سابق شوہر کے خلاف ایک ارب ہرجانے کی درخواست

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں الزام عائد کیا تھا کہ وینا ملک نے دبئی میں موجود قونصل خانے کے عملے کے تعاون سے غیر قانونی طور پر ان کے دونوں معصوم بچوں کو پاکستان منتقل کیا۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ دبئی میں موجود پاکستانی قونصل خانے کے ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاہم عدالتی ہدایت کے باجود وزارت خارجہ کی جانب سے جواب نہیں جمع کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسد بشیر خٹک اور وینا ملک نے 2013 میں شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں کے دو بچے ہیں، جو اس وقت وینا ملک کے پاس پاکستان میں موجود ہیں۔

اسد بشیر خٹک گزشتہ کچھ عرصے سے دعویٰ کرتے آ رہے ہیں کہ بچوں کی تحویل ان کے پاس ہے اور دبئی کی عدالت نے احکامات جاری کر رکھے ہیں کہ ان کے بچوں کو دبئی کی حدود سے باہر نہیں لے جایا جا سکتا۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

تاہم ساتھ ہی وہ الزام عائد کرتے آ رہے ہیں کہ وینا ملک نے دبئی میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی مدد سے بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کیا۔

مزید پڑھیں: وینا ملک نے اسد خٹک سے علیحدگی کی تصدیق کردی

دوسری جانب وینا ملک کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی عدالت نے بچوں کی تحویل ان کے سپرد کر رکھی ہے۔

دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر ایک دوسرے کو ہرجانے کے نوٹس بھی بھجوا رکھے ہیں جب کہ وینا ملک نے لاہور کی عدالت میں سابق شوہر کے خلاف ایک ارب ہرجانے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

وینا ملک کا دعویٰ ہے کہ 25 ستمبر 2019 کو راولپنڈی کے فیملی جج افضال احمد ثاقب نے بچوں کی تحویل ان کے سپرد کی تھی، تاہم اسد بشیر خٹک کا دعویٰ ہے کہ دبئی کی عدالت نے بچوں کو دبئی میں ہی رکھنے کا حکم دیا تھا۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024