• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

یوسف گیلانی، فیصل واڈا سمیت 48 نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

شائع March 10, 2021
اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی اور فوزیہ ارشد نے کامیابی حاصل کی تھی — فائل فوٹو / اے پی پی
اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی اور فوزیہ ارشد نے کامیابی حاصل کی تھی — فائل فوٹو / اے پی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے یوسف رضا گیلانی اور فیصل واڈا سمیت 48 نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد سے جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی جبکہ خواتین کی نشست پر فوزیہ ارشد کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

خیبر پختونخوا سے جنرل نشستوں پر محسن عزیز، لیاقت ترکئی، شبلی فراز، ہدایت اللہ خان، فیصل سلیم رحمٰن، عطاالرحمٰن اور ذیشان خانزادہ، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر دوست محمد خان اور ہمایوں مہمند، خواتین کی نشستوں پر ثانیہ نشتر اور فلک ناز جبکہ اقلیتی نشست پر گُردیپ سنگھ کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

پنجاب سے جنرل نشستوں پر کامل علی آغا، سیف اللہ نیازی، افنان اللہ خان، عون عباس، اعجاز احمد چوہدری ساجد میر اور عرفان صدیقی، ٹیکنوکریٹ نشستوں پر اعظم نذیر تارڑ اور سید علی ظفر جبکہ خواتین کی نشستوں پر زرقا تیمور اور سعدیہ عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن: یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

بلوچستان سے جن نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ان میں جنرل نشستوں پر محمد عبدالقادر، محمد قاسم، مولانا عبدالغفور حیدری، پرنس احمد عمر، عمر فاروق، منظور احمد اور سرفراز بگٹی، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر کامران مرتضٰی اور سعید احمد ہاشمی، خواتین کی مخصوص نشستوں پر ثمینہ ممتاز اور نسیمہ احسان جبکہ اقلیتی نشست پر دِنیش کمار شامل ہیں۔

اسی طرح سندھ سے جنرل نشستوں پر شیری رحمٰن، فیصل سبزواری، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر، فیصل واڈا، شہادت اعوان اور جام مہتاب ڈہر، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر فاروق ایچ نائیک اور سیف اللہ ابڑو جبکہ خواتین کی نشستوں پر پلوشہ خان اور خالدہ عطیب کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف نے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر کامیاب ہونے والے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا مسترد کردی تھی، تاہم نااہلی کی درخواست کو 22 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی، علی حیدر گیلانی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایوان بالا کے انتخابات کے بعد اب تمام نظریں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مرکوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی فرخ حبیب اور کنول شوذیب کی جانب سے ویڈیو معاملے پر ای سی پی میں سابق وزیراعظم اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی نااہلی اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ 3 مارچ کو اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر شکست دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024