• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

موٹرولا نے جی سیریز کے مِڈ رینج موبائل فونز پیش کردیے

شائع March 26, 2021
دونوں نئے موبائل فونز میں 5000  ایم اے ایچ بیٹری، فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے— فوٹو: بشکریہ موٹرولا
دونوں نئے موبائل فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری، فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے— فوٹو: بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے گزشتہ ماہ ای اسیریز کے انٹری لیول فون متعارف کروانے کے بعد اب جی سیریز کے 2 مِڈ رینج موبائل فون پیش کردیے۔

موٹو جی-50 بظاہرہ موٹو جی-10 جیسا ہے جبکہ موٹرولا ایج ایس کو ری برانڈ کرکے موٹو جی-100 کا نام دیا گیا ہے جو رواں برس کے آغاز میں چین میں لانچ ہوا تھا۔

موٹو جی-50 کا ریکٹینگولر کیمرا ایزل ہے جس میں ٹرپل سینسر کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

— فوٹو: بشکریہ موٹرولا
— فوٹو: بشکریہ موٹرولا

اس کا آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل ساڑھے 6 انچ کا ہے، جس کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز اور ریزولوشن 720پکسلز ہے۔

موٹو جی -100 کا ڈیزائن موٹرولا ایج ایس جیسا ہے اس کا فنگر پرنٹ اسیکینر موجود ہے جبکہ بیک پر کواڈ-کیمرا سینسر سیٹ اپ موجود ہے۔

— فوٹو: بشکریہ موٹرولا
— فوٹو: بشکریہ موٹرولا

ڈسپلے کی بات کی جائے تو جی-100 کی آئی پی ایس ایل سی ڈی 6.7 انچ کی ہے اور اس کا پکسل ریزولوشن 2520×1080 ہے۔

موٹو جی -100 ، ایچ ڈی آر 10 سپورٹ سے لیس ہے اور برائٹنس 560 نٹس ہے۔

موٹرولا کے یہ دونوں موبائل واٹر ریزیسٹنٹ لیکن ان میں آئی پی ریٹنگ موجود نہیں ہے۔

موٹو جی-50 میں اسینپ ڈریگن 480 فائیو جی چپ سیٹ موجود ہے، اس کے ساتھ ہی اس کی جی پی یو بھی جی-10 سے بہتر ہے۔

جی-50 ، 4 جی بی ریم اور 64 جی یا 128 جی بی آن بورڈ اسٹوریج سے لیس ہے۔

موٹو جی 100 میں کوال کوم اسنیپ ڈریگن 870 موجود ہے اور اس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج موجود ہے۔

دونوں ہینڈ سیٹس اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہیں اور ان میں ایک نیا یوزر انٹر فیس بھی موجود ہے جو MY UI کہلاتا ہے۔

کیمرا کی بات کی جائے تو موٹو جی 50 میں بیک پر ٹرپل سینسر کیمرا موجود ہے، ساتھ میں 48 میگا پکسل مین سینسر، 5 میگا پکسل میکرو کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سینسر موجود ہے۔

سیلفیز کے لیے موٹو جی50 میں 13 میگا پکسل کا سنگل سینسر کیمرا بھی موجود ہے۔

دوسری جانب جی100 میں کواڈ سینسر کیمرا سیٹ اپ موجود ہے، 16 میگا پکسل کا وائیڈ سینسر موجود ہئ جو فیز-ڈیٹیکٹ آٹوفوکس کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ساتھ ہی 2 میگا پکسل کا فکسڈ-فوکس ڈیپتھ سینسر اور ایک ٹی او ف سینسر موجود ہے۔

— فوٹو: بشکریہ موٹرولا
— فوٹو: بشکریہ موٹرولا

سیلفی کیمرا میں 16 میگا پکسل سینسر اور ایک 8 میگا پکسل 100 ڈگری الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا موجود ہے۔

موٹرولا کے دونوں نئے موبائل فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری، فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

موٹو جی 50 آئندہ چند ہفتوں میں یورپی مارکیٹس میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 250 یورو (45 ہزار 473 روپے ہوگی)۔

جی 100 کی قیمت چین میں 305 ڈالر ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹس میں ممکنہ طور پر 499 ڈالر (77 ہزار روپے) ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024