• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انسٹاگرام کی سروس ایک ماہ میں دوسری مرتبہ متاثر

شائع March 30, 2021
ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر چند ہزار افراد نے بتایا کہ انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر چند ہزار افراد نے بتایا کہ انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس ایک ماہ میں دوسری مرتبہ متاثر ہوگئی۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر چند ہزار افراد نے بتایا کہ انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح 10 بجے صارفین کو انسٹاگرام کی سروس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر سروسز متاثر

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے انسٹاگرام اسٹیٹس کا جائزہ لیا جائے تو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کے بعد سے 45 منٹ میں 3 ہزار 582 افراد نے سروس متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹس کی سروس متاثر ہونے کا جائزہ لینے والی ایک اور ویب سائٹ سروسز ڈاؤن ڈاٹ کام کے مطابق ایک ہزار کے قریب افراد نے انسٹاگرام تک رسائی میں مشکلات پیش آنے سے متعلق رپورٹ کیا۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان اور بھارت میں 'instagramdown' کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

جس سے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انسٹاگرام کی سروس محدود پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام سروسز متاثر

خیال رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر کی سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارمز حالیہ سالوں میں متعدد بار متاثر ہوئے ہیں اور چونکہ تینوں پلیٹ فارمز ایک ہی کمپنی کی ملکیت ہیں اس لیے سروس متاثر ہونے سے دنیا بھر میں صارفین کی بڑی تعداد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024