• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سونی کے نئے اسمارٹ فونز کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع April 7, 2021
ایکسپیریا 1 III ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
ایکسپیریا 1 III ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

سونی کے نئے ایکسپیریا فونز 14 اپریل کو متعارف کرائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے کمپنی نے 2 ٹیزر ویڈیوز جاری کی ہیں۔

دونوں ویڈیوز میں کمپنی کی کیمروں اور آڈیو میں مہارت کو دکھایا گیا ہے اور کمپنی نے خود کو کریٹیو انٹرٹینمنٹ کمپنی قرار دیا ہے۔

پہلی ویڈیو سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ ایکسپیریا 1 III یا ایکسپیریا 10 III ہیں یا نہیں۔

ویڈیو میں فونز کے ہارڈویئرز جیسسے ہیڈونز، کیمروں اور دیگر پروفیشنل آلات کو بھی دکھایا گیا۔

دوسری ویڈیو میں فون کی جھلک بھی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا اور ایسی افواہیں کہ ان میں ایک پیری اسکوپ کیمرا بھی ہوگا۔

ویڈیو میں اس وقت دستیاب ایکسپیریا 1 II اور ایکسپیریا پرو کو بھی دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سونی کی جانب سے نئے فونز 14 اپریل کو متعارف کرائے جائیں گے اور یہ ایونٹ سونی کے آفیشل یوٹیوب چینیل پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

مختلف لیکس کے مطابق ایکسپیریا 1 III میں 6.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح ایکسپیریا 10 III میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر اور 6 جی بی ریم جیسے فیچرز ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024