مائیکرو سافٹ کا نیپ سرفیس 4 لیپ ٹاپ متعارف
مائیکرو سافٹ نے نیا لیپ ٹاپ سرفیس 4 متعارف کرادیا ہے۔
سرفیس لیپ ٹاپ 3 کے اس اپ ڈیٹ ورژن میں نئے پراسیسرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سرفیس 4 میں اے ایم ڈی کا نیا رائزین 4000 اور انٹیل 11 جنریشن پراسیسرز کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق سرفیس 4 چار نئے سی پی یو آپشنز میں دستیاب ہوگا، جن میں سے 2 اے ایم ڈی اور 2 انٹیل کے ہوں گے۔
ان آپشنز میں رائزین 5 4680 یو، رائزین 7 4980 یو، انٹیل کور آئی 5 اور کور آئی 7 شامل ہوں گے۔
اے ایم ڈی والے آپشنز میں راڈیون گرافکس جبکہ انٹیل میں انٹیل آئرس شی گرافکس موجود ہوں گے۔
باقی فیچرز سرفیس 3 سے ملتے جلتے ہیں یعنی 8، 16 اور 32 جی بی ریم، 256، 512 یا ایک ٹی بی اسٹوریج، ایک یو ایس بی سی، ایک یو ایس بی اے، ایک سرفیس کنکٹ پورٹ۔
اسی طرح ہیڈفون جیک، 720 پی ویب کیم،ڈوئل فار فیلڈ مائیکس، اسٹیریو اسپیکرز، وائی فائی 802 اور بلیوٹوتھ 5.0 جیسے فیچرز بھی لیپ ٹاپ کا حصہ ہیں۔
لیپ ٹاپ میں 13.5 انچ اور 15 انچ ڈسپلے کے آپشن دیئے گئے ہیںن اور دونوں میں 10 پوائنٹ ٹچ کا فیچر موجود ہے جو سرفیس پین سپورٹ کے ساتھ ہے۔
یہ لیپ ٹاپ 15 اپریل سے صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ 52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔