• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انفینکس کا نیا اسمارٹ فون ہاٹ 10 ایس متعارف

شائع April 22, 2021
— فوٹو بشکریہ انفینکس
— فوٹو بشکریہ انفینکس

انفینکس نے نیا اسمارٹ فون ہاٹ 10 ایس متعارف کرادیا ہے جو کمپنی کی پہلی ڈیوائس ہے جس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

ہاٹ 10 ایس ایک گیمنگ فون ہے جس میں 6.82 انچ کا بڑا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک ہیلیو جی 85 پراسیسر موجود ہے جس میں کورٹیکس اے 75 کورز اور 6 اے 5 کورز موجود ہیں۔

یہ ڈوئل سم 4 جی فون ہے جس میں وی او ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے جبکہ 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیتری موجود ہے جس کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

فون میں ایل الٹرا پاور موڈ موجود ہے جو بیٹری کے آخری 5 فیصد حصے کو بھی وائس کالز پر ساڑھے 3 گھنٹے تک چلانے میں مدد دیتا ہے۔

فون میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

10 ایس کچھ ممالک میں 10 ایس این ایف سی کے نام سے بھی دستیاب ہوگا جس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

ہاٹ 10 ایس میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

تیسرے کیمرے کے بارے میں کمپنی نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی جبکہ فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے انڈونیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈؒ 130 ڈالرز (لگ بھگ 20 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024