• KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am
  • KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am

سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کیلئے سفری پابندیوں میں اضافہ کردیا

شائع April 24, 2021
پاکستان کے علاوہ دیگر چار ممالک میں بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا شامل ہیں — فوٹو: رائٹرز
پاکستان کے علاوہ دیگر چار ممالک میں بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا شامل ہیں — فوٹو: رائٹرز

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا۔

پاکستان کے علاوہ دیگر چار ممالک میں بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے سفری ہدایت پر مشتمل نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سعودی باشندوں اور ان ممالک کے درست اقامہ رکھنے والے شہریوں کو سعودی عرب واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگادی

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ان ممالک میں وبا کے کیسز میں اضافے کے بعد کیا گیا۔

گاکا نے یورپی یونین کے متعدد ممالک اور سوئٹزرلینڈ پر بھی عارضی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 اپریل 2025
کارٹون : 21 اپریل 2025