• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وہ نشانیاں جو آپ کے کووڈ 19 کا شکار ہونے کا عندیہ دیں

شائع April 25, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کورونا وائرس ممکنہ طور پر ہماری توقعات سے زیادہ عرصے سے دنیا میں گردش کررہا ہے۔

اس وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے بیشتر افراد میں عموماً علامات ظاہر نہیں ہوتیں یا ایک یا 2 نشانیاں ہی نظر آتی ہیں۔

تو ایسا امکان ہوتا ہے کہ بیشتر افراد کو علم ہی نہ ہوتا ہو کہ وہ کووڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں اور صحتیاب بھی ہوجاتے ہوں، مگر اس لاعلمی کے دوران بھی وہ وائرس کو آگے صحت مند افراد تک منتقل کرسکتے ہیں۔

تاہم کچھ نمایاں علامات ایسی ہیں جن سے عندیہ مل سکتا ہے کہ آپ کووڈ 19 سے متاثر ہیں یا رہ چکے ہیں،

معمول سے زیادہ شدت والا نزلہ زکام

موسم سرما کے دوران نزلہ زکام ہونا غیرمعمولی نہیں، تاہم اگر اس کا سامنا 2020 کے آغاز یا اختتام پر ہوا ہو، تو اس بات کا امکان ہے کہ یہ بیماری درحقیقت کووڈ 19 ہو۔

دونوں کے درمیان ایک طریقے سے شناخت کی جاسکتی ہے اور وہ یہ ہے کہ کووڈ 19 عموماً 2 ہفتے یا اس سے زیادہ وقت تک جسم میں موجود رہنے والی بیماری ہے، جبکہ عامم نزلہ زکام عموماً ایک ہفتے میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔

نزلے کے برعکس کووڈ سے بخار بھی ہوتا ہے جبکہ سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

سانس کے مسائل

یہ نزلہ زکام یا فلو کی کوئی عام علامت نہیں مگر کووڈ 19 کے مریضوں کو یہ احساس اکثر ہوتا ہے جیسے ان کا سانس رک گیا ہے۔

کئی افراد کو احساس ہوسکتا ہے کہ ذہنی بے چینی یا پریشانی کا نتیجہ ہے مگر کووڈ میں سانس لینے میں مشکلات کا مسئلہ زیادہ وقت تک رہتا ہے جبکہ فلو جیسی علامات بھی سامنے آتی ہیں۔

مسلسل کھانسی

اگر آپ کو کافی وقت سے خشک کھانسی ہے جو صحیح نہیں ہورہی تو یہ کووڈ 19 کی علامت ہوسکتی ہے۔

یہ کھانسی نزلہ زکام سے ہونے والی کھانسی سے مختلف ہوتی ہے، جس کی شدت آغاز میں معمولی ہوتی ہے مگر 5 سے 7 دن میں بدتر ہوجاتی ہے۔

آنکھوں میں سرخی اور پانی بہنا

وبا کے آغاز سے کہا جارہا ہے کہ اپنے ہاتھوں کو اکثر دھوتے رہیں اور چہرے کو چھونے سے گریز کریں، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کووڈ 19 آنکھوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

اگر آشوب چشم، آنکھوں سے پانی بہنا یا بینائی دھندلا رہی ہے تو یہ بھی وائرس کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

سینے میں تکلیف یا دل کی دھڑکن متاثر ہونا

کووڈ 19 دل کو بھی متاثر کرنے والا مرض ہے، جس کے نتیجے میں دھڑکن کی رفتار تی یا سست ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ یہ احساس ہوسکتا ہے کہ جیسے سینے کو جکڑ لیا گیا ہے۔

یہ سب نشانیاں اس وقت بھی سامنے آسکتی ہیں جب وائرس جسم سے نکل چکا ہو، اس طرح کی علامات معمولی بیمار ہونے والے افراد میں 2 ہفتے جبکہ زیادہ بیمار ہونے والوں میں 6 ہفتوں تک نمایاں ہوسکتے ہیں۔

شدید تھکاوٹ

ہر وقت بہت زیادہ تھکاوٹ کا احساس بھی کووڈ 19 کی ایک عام علامت ہے، یہ تھکاوٹ اس طرح کی ہوتی ہے جو اچھی نیند کے باوجود ختم نہیں ہوتی اور اس سے وائرس کی موجودگی کا عندیہ ملتا ہے۔

یہ احساس کئی دن کے وقفے سے دوبارہ ہوسکتا ہے بلکہ ہفتوں تک اس کا تجربہ ہوسکتا ہے۔

سونگھنے یا چکھنے کی حسوں کی محرومی

اگر کھانے اور مشروبات کا ذائقہ معمول سے مختلف یا بالکل بھی محسوس نہ ہو، یا کچھ ہفتوں تک کوئی مہک یا بو محسوس نہ ہو، تو یہ بھی کورونا کی نشانی ہوسکتی ہے۔

درحقیقت کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے لگ بھگ 80 فیصد افراد کو اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور عموماً یہ معتدل کیس کی نشانی ہوتی ہے۔

جاننا چاہتے ہیں؟ اینٹی باڈی ٹیسٹ کرالیں

اینٹی باڈیز جسم میں بننے والے ایسے پروٹینز ہوتے ہیں جو کسی بیماری سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کووڈ 19 کا شکار ہوئے یا نہیں اس کا ایک بہترین ذریعہ خون کا ٹیسٹ ہے جس میں ایسی اینٹی باڈیز کو دیکھا جاتا ہے جو وائرس سے لڑتی ہیں۔

اگر وہ موجود ہو تو اس سے علم ہوجاتا ہے کہ آپ کورونا کا شکار رہ چکے ہیں۔

کورونا کی اقسام کی نشانیاں کیا ہیں؟

کورونا میں میوٹیشن سے آنے والی تبدیلیوں سے بننے والی اقسام سے علامات پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوا، یہ اقسام زیادہ آساننی سے ضرور پھیل سکتی ہیں مگر ان کی علامات اوریجنل وائرس جیسی ہی ہوتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024