• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹک ٹاک ایک اور شعبے میں فیس بک کو ٹکر دینے کے لیے تیار

شائع May 11, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ٹک ٹاک ایک بار پھر فیس بک کو سخت ٹکر دینے والی ہے اور اس بار دونوں کمپنیوں کے درمیان آن لائن شاپنگ پر مقابلہ ہوگا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے یورپ میں ایپ کے اندر اشیا کی خریدوفروخت کی آزمائش شروع کی جارہی ہے، جس کے بعد فیس بک سے اس کی مسابقت مزید بڑھ جائے گی۔

چین میں ٹک ٹاک کے ورژن ڈویون میں آن لائن شاپنگ کی سہولت موجود ہے اور پہلے سال ہی اس پر 26 ارب ڈالرز کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

اب مقبول ویڈیو ایپ کو توقع ہے کہ چین سے باہر بھی اسے کامیابی مل سکے گی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے یورپ کے مشہور برانڈز کے ساتھ مل کر طریقہ کار پر کام کیا جارہا ہے تاکہ صارفین ایپ کے اندر ہی اشیا خرید سکیں۔

ٹک ٹاک میں پروموشنل شاپنگ مہمات تو ماضی میں چلتی رہی ہیں مگر آن لائن شاپنگ کی نئی آزمائش اس ویڈیو ایپ کو عالمی سطح پر ای کامرس سروس متعارف کرانے میں مدد دے گی۔

فی الحال آن لائن شاپنگ کا فیچر محدود افراد کو ہی ٹک ٹاک پر دستیاب ہے اور ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے باضابطہ طور پر کب تک متعارف کرایا جاسکتا ۔

جن افراد کو یہ فیچر دستیاب ہے ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ میں متعدد کمپنیوں کی مصنوعات اور ان کی قیمتیں نظر آتی ہیں۔

ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس کو توقع ہے کہ مارکیٹ میں حصص کی فروخت سے قبل ای کامرس کے شعبے میں کامیابی حاصل کرسکے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹک ٹاک میں ای کامرس فیچر کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے، جس میں ہم اپنے صارفین کے لیے نئے راستوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024