• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کورونا: سول ایوی ایشن نے دبئی سے پشاور پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا

شائع May 18, 2021
انہوں نے کہا کہ دیگر ایئر لائنز کووڈ 19 ایس او پیز کی سختی سے پیروی کر رہی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے کہا کہ دیگر ایئر لائنز کووڈ 19 ایس او پیز کی سختی سے پیروی کر رہی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کے مثبت نتائج کے حامل 27 مسافروں کو دبئی سے پشاور لانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ نجی ایئر لائن کی جانب سے حکومت کی وضع کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی اور 24 کورونا کے مریضوں کو 10 مئی کو دبئی سے پشاور منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی، ترک ائیر لائن پر جرمانہ

سی اے اے کے ترجمان سعد بن ایوب نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے اتھارٹی کو مطلع کیا کہ نجی ایئرلائن نے 16 مئی کو شارجہ سے 27 مسافروں کو پشاور لا کر کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور 16 مئی کو ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) میں ان کے طبی نتائج مثبت آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر لائن کی بے پرواہی نے نہ صرف صحت سے متعلق کارکنوں اور ہوائی اڈے کے عملے کے ساتھ فلائٹ میں سفر کرنے والے دوسرے مسافروں کی جان کو بھی خطرہ میں ڈال دیا ہے بلکہ وبائی امراض پھیلانے کا سبب بھی بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ایئر لائنز کووڈ 19 ایس او پیز کی سختی سے پیروی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2020 میں پی آئی اے کا آپریشنل خسارہ کم ہوکر 68 کروڑ روپے رہ گیا

کووڈ پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سی اے اے نے 17 مئی کو ایئر لائن کی پرواز پی اے 611 دبئی-پشاور کے اجازت نامے کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا۔

اس میں یہ بھی انتباہ کیا گیا کہ مزید خلاف ورزی کرنے پر مزید سخت کارروائی ہوگی۔

یکم مئی کو سی اے اے نے بیرون ملک مسافر پروازوں کے لیے آپریشنل پروٹوکول جاری کیا تھا۔

جس میں تمام بین الاقوامی ایئر لائنز کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی کہ تمام مسافر اور عملہ آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کرے۔


یہ خبر 18 مئی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024