• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

انڈین آئیڈل ون کے فاتح ابھیجیت ساونت اب اسی شو پر تنقید کرنے لگے

شائع May 22, 2021 اپ ڈیٹ May 23, 2021
— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ابھیجیت ساونت نے 2004 میں انڈین آئیڈل کے پہلے سیزن میں کامیابی حاصل کی تھی مگر اب ان کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابھیجیت ساونت نے کہا کہ اس شو کو بنانے والے اب گلوکاروں کی صلاحیت کی بجائے ان کے دردناک پس منظر پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

ابھیجیت ساونت کی جانب سے یہ تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب انڈین آئیڈل کو آن لائن کشور کمار کے حوالے سے خصوصی قسط پر تنقید کا سامنا ہوا۔

اس شو میں شرکت کرنے والے کشور کمار کے بیٹے امیت کمار نے بتایا تھا کہ شو کی انتظامیہ نے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ اس میں شریک امیدواروں کی ستائش کریں، چاہے ان کو گانا پسند نہ بھی آئے۔

اب ایک انٹرویو میں ابھیجیت ساونت نے کہا کہ شو میں موسیقی پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے المیہ کہانیوں میں زیادہ دلچسپی لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا 'آج کل شو کی انتظامیہ کی جانب سے گلوکاروں کی غربت میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی جاتی ہے اور ان کی صلاحیت کو نظرانداز کیا جاتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا 'ریجنل رئیلٹی شوز کو دیکھنے والوں کو اپنے پسندیدہ امیدواروں کے پس منظر کے بارے میں بمشکل ہی کچھ معلوم ہوتا ہے اور ان شوز میں مکمل توجہ گلوکاری پر دی جاتی ہے، مگر ہندی رئیلٹی شوز میں شریک افراد کی المیہ کہانیوں کو دکھایا جاتا ہے، ساری توجہ ہی اس پر ہوتی ہے'۔

ابھیجیت ساونت نے کہا کہ شو میں جعلی لو اسٹوریز اور ڈراما کا اضجافہ کیا جارہا ہے اور اس کے لیے عوام بھی ذمہ دار ہے۔

ان کے بقول 'جب میں شو کا حصہ تھا تو ایک بار گاتے ہوئے میں گانے کے بول بھول گیا اور ججز نے مجھے ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا، مگر میں کہہ سکتا ہوں کہ اگر آج ایسا ہوتا، تو اس طرح کی صورتحال کو ناظرین کے لیے ڈرامائی بناکر پیش کیا جاتا ہے، مگر دیکھنے والے بھی اس کے ذمہ دار ہیں، لوگ زیادہ سے زیادہ ڈراما دیکھنا چاہتے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024