• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی مجموعی شرح 5 فیصد سے کم ہوگئی

شائع May 23, 2021
ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 62 ہزار 620 رہ گئے—فائل فوٹو: اے پی
ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 62 ہزار 620 رہ گئے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے البتہ ملک کے کچھ اضلاع بشمول صوبہ سندھ میں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 ہزار 84 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 74 انتقال کر گئے۔

ملک میں 22 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیے گے جس میں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 4.96 فیصد رہی اور فعال کیسز 62 ہزار 620 رہ گئے۔

پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 552 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 20 ہزار 251 زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 3 ہزار 826 افراد صحتیاب ہوئے یوں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار 681 تک جاپہنچی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 26 فروری 2020 کو ہوئی تھی، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک وائرس کی 3 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔

ملک میں 23 مئی 2021 کو کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب

کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 914 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 29 مریض انتقال کر گئے۔

پنجاب میں مجموعی طو پر کورونا وائرس سے 3 لاکھ 33 ہزار 971 افراد متاثر جبکہ 9 ہزار 768 انتقال کرچکے ہیں۔

سندھ

صوبہ سندھ میں وبا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 411 کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 18 مریض دم توڑ گئے۔

مذکورہ اضافے کے بعد سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 118 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 909 تک جاپہنچی ہے۔

خیبرپختونخوا

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کو زیادہ متاثر کیا تھا اور یہاں گزشتہ روز کووڈ-19 کے مزید 400 کیسز اور 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اب تک خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 413 افراد وبا سے متاثر جبکہ 3 ہزار 924 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بلوچستان

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے وسیع صوبے میں مزید 104 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے۔

نئے کیسز کے اضافے کے بعد بلوچستان میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 517 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 270 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

کورونا کی تیسری لہر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی متاثر کیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 156 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض انتقال کر گیا۔

اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 80 ہزار 312 ہے جبکہ 745 افراد وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 88 کیسز کی تصدیق ہوئی اور 2 مریض دم توڑ گئے۔

مذکورہ اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا وائرس مجموعی طور پر 18 ہزار 739 افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 528 افراد کی موت کا سبب بھی بنا ہے۔

گلگت بلتستان

کورونا وائرس سے سب سے کم گلگت بلتستان متاثر ہوا ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 کیسز سامنے آئے تاہم 30 اپریل کے بعد سے مزید کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 482 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 107 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024